سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کو خاص طور سے برج دلو والوں کے لیے تیارکیا گیا ہے۔ جو کہ سال میں آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں مثلاً نوکری، کاروبار، رشتہ ناطے، معاشی حالت، صحت وغیرہ کے حوالہ سے پیشن گوئیاں سے روشناش کرے گا۔ ویدک علم نجوم کے حساب سے، سلسلہ ابراج کا دلو گیارہواں برج ہے اور اس کو ہوا عنصرسے تعبیر کیا جاتا ہے۔
Read in English - Aquarius Yearly Horoscope 2024
برج دلوکے مالک سیارہ زحل ہیں۔ اور یہ برج تمناؤں کی تکمیل اور اطمینان کی بھی ترجمانی کرتی ہے۔ مئی سے مشتری آپ کے چوتھے گھر میں جلوہ افروز ہوں گے اور یہ پیشہ ور زندگی، مال اور رشتہ سے جڑے معاملہ میں اوسط درجہ کے نتائج بخشے گا۔ حالانکہ مئی سے پہلے مشتری دوسرے اور گیارہویں گھر کے مالک کے طور پر برج حمل میں جلوہ افروز ہوں گے۔ وہیں سال میں زحل سال بھر آپ کے پہلے گھر میں موجود رہیں گے۔ اور اس گھر میں زحل کی موجودگی شنی ساڑھے ساتی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ مسائل اور مشکلات کی نمائندگی کرتی ہے۔
हिंदी में पढ़ें - कुंभ वार्षिक राशिफल 2024
پہلے گھر میں زحل کی موجودگی کی وجہ سے آپ پر خاندانی کی ذمہ داریاں بڑھ سکتی ہیں۔ ممکن ہے زحل کے اس گھرمیں موجود ہونے کی وجہ سے آپ کے پاس سکون سے بیٹھنے تک کا وقت نہ ہو۔ اور آپ کا زیادہ تر وقت سفر کرنے میں گزرے ۔ سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق، ساتویں گھر پر زحل کی نظرپڑنے سے آپ کو پارٹنر اور پریوار کے ساتھ تعلقات میں کمشکش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگرآپ کاروبار کرتے ہیں۔ تو شراکت داری سے جڑے اہم ترین فیصلہ لیتے وقت آپ کو تھوڑا احتیاط برتنا ہوگا۔
یہاں بھی پڑھیں: برج دلو 2025
ساتویں گھر پرزحل کی نظرپڑنے کی وجہ سے آپ کو دوستوں کے ساتھ مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔ اور یہ بات آپ کو پریشان کرسکتی ہے۔ زحل کی پہلے گھر میں موجودگی آپ کو یہ محسوس کرواسکتی ہے ، کہ آپ کے کندھوں پر بہت بڑا بوجھ ہے۔
چھایہ گرہ راہو دوسرے گھر میں موجود ہوں گے، جبکہ کیتو آٹھویں گھر میں موجود ہوں گے۔ سال 2024 میں راہو و کیتو کہ حالت کو آپ کے حق میں اچھا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دوسرے اور آٹھویں گھر میں راہو و کیتو کی موجودگی آپ کو بے کار کی فکر و پریشانیاں دے سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ آپ کے اندر تناؤ پیدا کرسکتی ہے۔ اور آپ کے اندر عدم تحفظ کا احساس جنم لے سکتا ہے۔
سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق، اپریل کے بعد کا وقت سازگار کہا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے چوتھے گھر میں موجود ہوں گے۔ جبکہ مئی سے پہلے مشتری آپ کے برج قمری کے تیسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ حالانکہ اس گردش کو آپ کے لیے فائدہ مند تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مشتری کی تیسرے گھر میں موجودگی زیادہ پرولولہ و پرجوش نہیں کہی جاسکتی ہے۔ ایسے امکان نظرنہیں آرہے ہیں۔ کیوں کہ گھر پریوار میں جائیداد کے تعلق سے مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ نیز خاندان میں جاری تنازع وخلفشارکی وجہ سے آپ کو جگہ تبیلی یا نئے گھر میں شفٹ ہونے کا مرحلہ پیش آسکتا ہے۔ جس سے یقیناً آپ کو پریشانیاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ مشتری کی یہ حالت خاندان میں پریشانیاں و دشواریاں پیدا کرسکتی ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو آرام زندگی اور آسائش زندگی میں کافی حدتک تنزلی برداشت کرنی پڑسکتی ہے۔ اور جس کا منفی اثر آپ کی صحت پر بھی نظرآسکتا ہے۔
حالانکہ، 1 مئی کے بعد مشتری کے چوتھے گھر میں ناگوار حالت کی وجہ سے آپ کی خوشیوں میں کمی پیش آسکتی ہے۔ آپ کی مسرتیں شادمانیاں کم ہوسکتی ہیں۔ آپ کو آرام گاہ سے نکلنا پڑسکتا ہے۔ نیز آپ کو مالی تعلق سے کمشکش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو احساس ہوسکتا ہے کہ آپ نے بہت کچھ کھو دیا ہے۔
اگر آپ کوئی کاروبار کرتے ہیں، تو اس دوران آپ کو منافع کمانے کے بہترین مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔ جس سے آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ برج دلو کے مطابق مئی کے بعد مشتری چوتھے گھر میں موجود رہیں گے، اور اس موجودگی سے نوکری ، معاش، اور تعلقات کے اعتبار سے اوسط درجہ کے نتائج حاصل ہوں گے۔ اس گھر میں سیاره مشتری کی نشست زن ہونے سے آپ کو عبادت و روحانی سرگرمیوں میں سکون و اطمینان حاصل ہوگا۔ نیز آپ اپنی زندگی میں بلندیاں حاصل کرنے کے اہل بنیں گے۔ اور ہرایک میدان میں آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔
مئی کے بعد جب مشتری آپ کے چوتھے گھر میں موجود ہوں گے اس وقت بزنس سے جڑا کوئی فیصلہ لینے سے، آپ کی جائیداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ اوقات کاروبار میں منافع کمانے کے نظریہ سے بہت عمدہ اور اعلیٰ ہوں گے۔ لیکن مشتری کی یہ حالت آپ کو فائدہ کمانے کا موقع نہیں بخشے گی۔ حالانکہ یہ وقت مئی کے مقابلہ بہتر ہوگا۔
عام الفاظوں میں کہیں تو مئی کے بعد کا وقت آپ کے لیے بہترین رہے گا جو کہ پیشہ، مال ودولت ، روحانیت، تعلقات اور صحت و غیره کے میدانوں میں ترقیوں اور کامرانیوں کے ساتھ حاضر ہوگا۔ نیز راہو کی دوسرے گھر میں اور کیتو کی آٹھویں گھر میں موجودگی آپ کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچائے گی۔ 29 جون سے لے کر 15 نومبر 2024 تک زحل وکری حالت میں رہیں گے۔ اور اس کے نتیجہ میں نوکری، مال اور زندگی کے دوسرے میدانوں میں آپ کی کارکردگی متاثرہوسکتی ہے۔
یہ عام طور سے پیش کی گئی پیشن گوئیاں ہیں۔ انفرادی زائچہ کی بنیاد پر آپ موزوں پیشگوئیاں حاصل کرسکتے ہیں۔
سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق کیرئر کے منبع گرہ زحل آپ کے پہلے گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اور آپ اس دوران ساڑھے ساتی کے درمیانی مرحلہ سے گزر رہے ہوں گے۔ کیرئرکے مخصوص سیارہ کے طور پر زحل کی کمزور حالت، کیرئر میں مسائل کی وجہ بن سکتی ہے۔ یعنی زحل کی کمزور حالت کیرئر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو نوکری کھونے یا کسی اچھے موقع کی وجہ سے نوکری میں بدلاؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ساتھ ہی مئی سے پہلے مشتری کے تیسرے گھر میں موجودگی کی وجہ سے آپ کو مکان عمل میں عدم اطمینان کا احساس ہوگا۔
زحل کی لگن گھر میں موجودگی کی وجہ سے آپ کو مکان عمل پر اپنے کام، وقت پر پورے کرنے کے لیے بہت پریشانیوں مشکلوں اور تکالیفوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر آپ کسی نئے یا بڑے پروجکٹ پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ تو آپ کو اس بابت کام کو انجام دینے میں مزاحمتوں یا تا خیر سے گزرنا پڑسکتا ہے۔ سال کے دوران آپ کو کیرئر سے جڑے ، بڑے اور اہم ترین فیصلے لینے سے کنارہ کشی اختیار کرنی ہوگی۔ جیسا کہ مشتری مئی سے پہلے تیسرے گھر میں ہوں گے۔ اور یہ آپ کو کیرئر کے معاملہ میں اوسط درجہ کا نتیجہ بخش سکتے ہیں۔ لیکن 1 مئی کے بعد جب مشتری چوتھے گھر میں داخل ہوں گے تب یہ وقت آپ کے کیرئر کے لحاظ سے منافع بخش اور فائدہ مند ثابت ہوگا۔
کیرئر کے میدان میں اونچائیاں حاصل کرنے کے مقصد کو پورا کرنے سے، اس وقت آپ کو مشکل محسوس ہو سکتی ہے۔ حالانکہ، مئی کی شروعات میں پیشہ ور زندگی میں دروپیش کشمکش حالات سے باہر نکلنے کے آپ قابل ہوں گے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے چوتھے گھرمیں موجود ہوں گے۔ جو کہ کیرئر میں کامیابی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق دوسرے اور آٹھویں گھر میں راہو اور کیتو کی موجودگی کیرئر کی راہ میں بڑی کامیابیاں و حصولبیاں نصیب کرسکتی ہے۔ نیز 29 جون سے 15 نومبر تک زحل کی وکری حالت کی وجہ سے آپ کو اپنے آفیس میں کام پر بے حد توجہ درکاررہے گی۔
مئی سے پہلے کا وقت معاشی حالت کے لیے زیادہ خاص نہ رہنے کا امکان ہے۔ کیوں کہ آپ کے برج قمری کے تیسرے گھر میں مشتری موجود ہوں گے۔ اس گھر میں موجود مشتری آپ کو آمدنی سے زیادہ خرچ پر آمادہ کرسکتے ہیں۔ زحل آپ کے پہلے گھر میں موجود رہیں گے جو کہ آپ کے بارہویں گھر کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ مال کمانے کی اہلیت کافی حد تک متاثرہوسکتی ہے۔ اور اس صورت حال میں بچت کرنا آپ کے لیے مشکل لگ سکتا ہے۔
مئی سے مشتری کے چوتھے گھر میں موجودگی آپ کی معاشی حالت کے لیے بے حد سازگار ثابت ہوسکتی ہے، لیکن یہ آپ کو زیادہ سے زیادہ مال خرچ کرنے پر آمادہ کرسکتی ہے۔ چوتھے گھر میں مشتری کی موجودگی کی وجہ سے آپ کو اہل خانہ پر بہت زیادہ مال خرچ کرنا پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو اپنے خاندان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے قرض لینا پڑسکتا ہے۔
سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق، مئی سے پہلے آپ مال کی بچت کرنے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔ اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے آپ قرض لینے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ پراضافی مالی بوجھ بڑھ سکتا ہے۔ حالانکہ مئی کے بعد بھی ، اخراجات کا یہ دور جاری رہ سکتا ہے۔ اور مال کمانے کے ذرائع محدود ہوسکتے ہیں۔
آسٹرووارتا: ہمارے نجومیوں سے کریں فون پر بات اور پائیں زندگی کی ہرمشکل کا حل
تعلیم کے میدان میں حاصل ہونے والے مواقع آپ کو محدود مقدار میں حاصل ہوسکتے ہیں۔ کیوں کہ مئی سے مشتری آپ کے چوتھے گھر میں موجود رہیں گے۔ مشتری دوسرے اور گیارہویں گھر کے مالک ہیں۔ جہ کہ مئی سے پہلے آپ کے تیسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ اور اس کے نتیجہ میں، آپ کی توجہ پڑھائی سے ہٹ سکتی ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو تعلیم کے معاملہ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ آپ خوب دل لگا کر پڑھائی کریں۔
اپریل کے بعد مشتری کی چوتھے گھر میں موجودگی کی وجہ سے تعلیم کے معاملہ میں سدھارنظرآسکتے ہیں۔ زحل آپ کے پہلے گھر میں تشریف فرما ہوں گے۔ اور اس صورت حال میں زحل اور گرو مشتری کی حالت، آپ کی تعلیم کو متاثرکرسکتی ہے۔ اس گھر میں زحل کی موجودگی آپ کی یادداشت کو مضبوط بنا سکتی ہے۔ اورایسی صورت حال میں آپ کی کارکردگی بڑی شانداررہے گی۔ مشتری کی چوتھے گھر میں گردش آپ کو تعلیم کے حوالہ سے ترقی و بلندی پیش کرے گی۔
راہو دوسرے گھر میں اور کیتو آٹھویں گھر میں نششت زن ہوکر تعلیم کے حوالہ سے پریشانیاں پیدا کرسکتے ہیں۔ سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق، تعلیم کا منبع سیارہ عطارد 7 جنوری سے 8 اپریل تک بہترین حالت میں رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اس دوران پڑھائی میں ترقی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔ کل ملاکر، سال 2024 مئی تک تعلیم کے معاملہ میں آپ کو اوسط درجہ کے نتائج بخشے گا۔ اور اس صورت حال میں پڑھائی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کو بہت زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ حسب معمول دھیان اور یوگ کرنا بھی مئی کے بعد تعلیم کے میدان میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
مئی سے پہلے برج دلو والوں کی خاندانی زندگی زیادہ خاص نہ رہنے کا اندیشہ ہے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے برج قمری کے تیسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ سرپرستوں کی باہمی افہام تفہیم میں کمی کی وجہ سے آپ کی ان کی بات چیت سے جڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں بات چیت کی کمی کہ وجہ سے، اہل خانہ کے افراد آپ کو غلط سمجھ سکتے ہیں۔ اور ممکن ہے کہ آپ کو ان حالات کا سامنا اپریل سے پہلے کرنا پڑے۔
مئی سے مشتری آپ کے چوتھے گھر میں موجود رہیں گے۔ مشتری کی اس حالت کی وجہ سے خاندان میں کچھ تنازع کھڑا ہونے کا اندیشہ ہے، جیسے کہ آپ پر ساڑھے ساتی چل رہی ہے اور آپ ساڑھے ساتی کے وسطی مرحلہ میں ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو گھر پریوار میں خوشنما ماحول برقرار رکھنے اور سرپرستوں کی صحت پرخاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ کیوں کہ اس بات کی بہت مضبوط امکان ہیں کہ گھر میں واقع ہونے والا کوئی معمولی تنازع بڑے تنازع کی شکل اختیار کرلے۔
خاندان میں جائیداد سمیت دیگر قانونی باتوں کو لے کر تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔ جس کا اثر خاندان کے افرادوں کے ساتھ آپسی رشتوں پر پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپسی تال میل اور بھائی چارہ میں کمی نظرآسکتی ہے۔ لیکن اپریل کے بعد مشتری کی ساتویں گھر پر نظر خاندانی زندگی سے منفی اثر کو دور کرے گی۔ اور جس کے نتیجہ میں خاندان میں جاری ان مسائل سے آپ کو نجات مل سکتی ہے۔
مئی میں ہونے والے مشتری کی چوتھے گھر میں گردش آپ کے لیے موافق ثابت ہوگی۔ جو کہ خاندان میں خوشیوں کی پیشہ خیمہ ہوگی۔ گھر میں امن سکون چین برقرار رکھنے کے لیے آپ کو اہل خانہ کے مابین تال میل، میل ملاپ اور مناسبت و مطابقت کی پاسداری کرنی ہوگی۔ اُس صورت حال میں ہی سال 2024 کے دوران آپ کے خاندان کا ماحول خوشحال رہ سکتے ہے۔سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق چھایہ گرہ راہو آپ کے دوسرے گھر میں اور کیتو آپ کے آٹھویں گھرمیں موجود رہیں گے۔
سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق مئی سے پہلے کا وقت برج دلو والوں کو محبت و شادی شدہ زندگی کے لیے تھوڑا مشکل رہنے کا اندیشہ ہے۔ کیوں کہ مشتری سیارہ آپ کے تیسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ جبکہ سال کے دوران زحل پورے وقت آپ کے لگن گھر میں موجود رہیں گے۔ اس کے نتیجہ میں یہ حاملین اپنی کوششوں کاوشوں کے دم پر محبت وشادی شدہ زندگی میں کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے۔ مئی کی شروعات میں سے مشتری سیارہ آپ کے چوتھے گھر میں موجود رہیں گے۔ جو کہ محبت و شادی کے معاملہ میں آپ کی قسمت چمکائیں گے۔
وہیں جولوگ کسی کی محبت میں گرفتارہیں ان کے لیے گرو مشتری کی تیسرے گھر میں موجودگی شادی کے یوگ بنائے گی۔ سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق شادی کے معاملہ میں کوئی بھی فیصلہ لینے کے لیے مئی کے بعد کا وقت بہترین ثابت ہوگا۔ کیوں کہ اس وقت مشتری آپ کے چوتھے گھر میں موجود رہیں گے۔ حالانکہ مئی سے پہلے یعنی کہ اپریل میں مشتری کے تیسرے گھر میں موجودگی کی وجہ سے آپ کو محبت و شادی شدہ معاملوں میں زیادہ اچھے نتائج ملنے کی امکان بے حد کم ہیں۔ نیز اگرآپ کسی کی محبت میں گرفتار ہیں ان سے عشق کرتے ہیں، اس وقت کے دوران آپ کو اپنے پارٹنر سے بحث وتکرار کی نوبت پیدا ہوسکتی ہے۔ جس سے آپ کا رشتہ معزول ہوسکتا ہے۔
اگرآپ مئی سے پہلے شادی کے رشتہ میں بدھنے جارہے ہیں، تو آپ کو شادی کے خیال کو کچھ وقت کے لیے ٹالنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ کیوں کہ اس وقت شادی کرنا ٹھیک نہیں کہا جاسکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں مئی کے بعد آپ اپنی زندگی سے جڑا کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ 12 جون سے لے کر 24 اگست 2024 کے اوقات میں محبت وشادی کے منبع سیارہ زہرہ کی خوش گوار حالت برج دلو والوں کے لیے محبت و شادی کے یوگ بنائے گی۔
یہاں پر کلک کرکے مفت میں کریں، نام سے کنڈلی ملاپ
برج دلو والوں کی صحت اپریل تک اوسط درجہ تک رہے گا۔ آپ کی برج قمری کے تیسرے گھر میں مشتری کی موجودگی آپ کو سکون و اطمینان میں کمی پیش کرسکتی ہے اور آپ کی ذہنی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ نیز پہلے گھر میں زحل کی موجودگی سے ان حاملین کو پیر، گھٹنوں اور جوڑوں میں درد وغیرہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔ وہیں اپریل تک آپ کو سستی کا احساس ہوسکتا ہے۔
کل ملاکر، آپ انفرادی طورسے ترقی کریں گے۔ اور آپ کے لیے یوگ و مراقبہ وغیرہ کرنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جس سے آپ جسمانی و ذہنی طور سے صحت مند رہ سکیں گے۔ مئی سے گرو مشتری آپ کے برج قمری کے چوتھے گھر میں موجود ہوں گے اور جس کے نتیجہ میں آپ کی صحت میں سدھار دیکھنے کو ملے گا، لیکن مشتری کہ اس حالت کی وجہ سے آپ کو اپنی ماں کی صحت پر بھی کافی مال خرچ کرنا پڑسکتا ہے۔ حالانکہ روحانیت کے تئیں آپ کا رجحان اور مذہبی سرگرمیوں کی طرف آپ کا رجوع ہونا، آپ کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
مئی سے پہلے، آپ کی صحت برقرار نہ رہنے کا اندیشہ ہے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے تیسرے گھر میں موجود ہوں گے اور یہ آپ کو زیادہ سے زیادہ مال خرچ کرنے پر مجبور کریں گے۔ سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق، سال کے دوران راہو آپ کے دوسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ جبکہ کیتو آٹھویں گھرمیں موجود ہوں گے۔ اس کے نتیجہ میں آپ کی صحت اوسط درجہ کی رہے گی۔ کام کے سلسلہ میں آپ کو بہت زیادہ سفر کرنے پڑسکتے ہیں۔ اور یہ آپ کے تناؤ کو بڑھانے کا کام کرسکتی ہے۔ نیز آپ کو پیروں اور جانگوں وغیرہ سے متعلق مسائل کا سامنا سال بھر کرنا پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے یوگ اور مراقبہ کا سہارا لینا فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے ذہنی پریشانی اور جوڑ سے متعلق امراض کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔
روزانہ ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔
شنیوار کے دن شنی دیو کے لیے یگ/ہون کریں۔
راہو/کیتو کے لیے منگل وار کو یگ / ہون کریں۔
اپنے برج کے مطابق پڑھیں، سب سے موزوں اپنا یومیہ زائچہ
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ مضمون پسند آیا ہوگا۔ MyKundali کا اہم حصہ بننے کے لیے بہت شکریا! اس طرح کے دیگر دلچسپ مضامین کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔