سالانہ برج حوت 2024 (Salana Burj Hoot)

سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot): اس خاص مضمون میں ہم برج حوت کے کے سالانہ برج کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے۔ اور اس کے اثرات کے حوالہ سے بھی آپ کو بینائی بخشیں گے۔ نیز یہ بھی جانیں گے کہ آئندہ سال 2024، سارے اہم ترین محاذ پر برج حوت کے حاملین کے لیے کیسا رہنے والا ہے۔ برج حوت ،کیرئر، کاروبار، رشتہ ناطے، معاشی زندگی، صحت وغیرہ کے حوالہ سے حاملین کی زندگی میں رونما مختلف اثرات کی مفصل جانکاری آپ کو فراہم کرے گا۔ ویدک علم نجوم کے مطابق حوت، سلسلہ ابراج کا بارہواں وآخری برج ہے۔ اس برج کو آب عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

Read In English: Pisces Yearly Horoscope 2024

برج حوت پرعریض گرہ مشتری کی بادشاہت مانی جاتی ہے۔ جو کسی شخص کا رجحان دعاؤں اور روحانیت کی طرف بڑھاتے ہیں۔ سال میں مئی سے کیرئر، مال، رشتہ ناطہ وغیرہ کے تعلق سے اس برج کے حاملین کو اوسط درجہ کے نتائج حاصل ہوں گے۔ کیوں کہ زحل ، راہو، کیتو کی گردشیں آپ کے لحاظ سے زیادہ موافق نہیں رہنے والی ہیں۔ مئی کے پہلے مشتری آپ کے دوسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ پہلے اور دسویں گھر کے مالک کے طور پر مشتری کی موجودگی آپ کے حق میں نہیں رہنے والی ہے۔ زحل سال میں آپ کے بارہویں گھر میں موجود رہیں گے۔ اور یہ کام میں دروپیش تاخیر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سال 2024 میں چھایہ گرہ راہو اور کیتو کی دوسرے اور آٹھویں گھر میں موجودگی آپ کے لیے زیادہ سازگار نہیں رہنے والی ہے۔

हिंदी में पढ़ें - मीन वार्षिक राशिफल 2024

آسٹرووارتا: ہمارے نجومیوں سے کریں فون پربات اور پائیں، زندگی کی ہر مشکل کا حل

سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot) کے مطابق، اپریل کے بعد سال کی دوسری ششماہی زیادہ خاص نہیں ہوگی۔ کیوں کہ مشتری اس دوران آپ کے تیسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ اور مئی سے آپ کی زندگی میں آرام وآسائش کی کمی زیادہ خرچ پیش آنے کا اندیشہ ہے۔ زحل اس دوران بارہویں گھر میں موجود ہوں گے۔ اور آپ کے کیرئر، مال ، صحت اور رشتہ و روابط کے تعلق سے کچھ خاص موافق نتائج بخشنے کی حالت میں نہیں رہیں گے۔ بارہویں گھر میں شنی کی حالت ساڑھے ساتی (ساڑھ ستی) کو بھی ظاہرکررہی ہے۔

یہاں بھی پڑھیں: برج حوت 2025

دوسرے گھر میں راہو اور آٹھویں گھر میں کیتو آپ کی صحت اور معاشی حالت میں کمشکش کے اشارے دے رہے ہیں۔ سال کے دوسرے گھر کے مقابلے پہلا گھر صحت، کیرئر، مال، اور انفرادی زندگی کے لیے موافق رہنے والا ہے۔ کیوں کہ اس دوران مشتری اپریل تک آپ کے دوسرے گھر میں رہیں گے۔

دوسرے گھر میں مشتری کی مبارک گردش کی وجہ سے مئی سے پہلے آپ اپنی زندگی میں ڈھیر سارا آرام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ مئی سے پہلے مشتری کے دوسرے گھر میں گردش کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ اس دوران آپ معاشی زندگی کے اعتبار سے فیصلہ لینے میں کامیاب رہنے والے ہیں۔ نیز آپ اس دوران کہیں بڑی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔ اس دوران آپ مال جمع کرنے اور اپنے خاندان میں امن وسکون، راحت واطمینان کا احساس بھی کرتے نظرآئیں گے۔

اس سال مئی سے پہلے مشتری کے دوسرے گھر میں گردش کی وجہ سے آپ کو اعلیٰ فائدہ ، مال کمانا وغیرہ حاصل ہونے کے مضبوط اشارے مل رہے ہیں۔

برج حوت کے وہ حاملین جو اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کو فائدہ حاصل کرنے اور اپنا کاروبار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کیوں کہ اس کے لیے یہ وقت سازگار اشارہ دے رہا ہے۔ مئی سے پہلے دوسرے گھر میں مشتری کی حالت آپ کے کام میں آپ کی قسمت کا ساتھ دے گی۔ آپ کو زندگی میں بہت سارا پیسہ دے گی۔ اور آپ کے رشتوں میں خوشحالی پیش کرے گی۔ سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot) کے مطابق دوسرے گھر میں مشتری کے ساتھ آپ اپنی زندگی میں اعلیٰ درجہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔ اور عبادت و مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہوکر، بڑی کامیابی حاصل کرتے نظرآئیں گے۔ لہذا اس سال اگر آپ اس روحانی راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ تو اس سال آپ کو موافق نتائج حاصل ہوں گے۔ کیوں کہ مشتری مئی سے پہلے آپ کے دوسرے گھر میں رہنے والے ہیں۔

یہاں پر کلک کرمفت میں کریں، نام سے کنڈلی ملاپ

دوسرے گھر میں مشتری کی موجودگی آپ کو اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑے اور اہم ترین فیصلوں میں راہنمائی کرتی نظرآئے گی۔ نیز آگر کوئی بڑا فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لیے یہ وقت خوشگوار ثابت ہوگا۔ مئی سے پہلے دوسرے گھر میں مشتری کی موجودگی آپ کو بات چیت کے معاملے میں موافق نتائج بخشے گی۔ اس کے ساتھ ہی آپ اپنے مستقبل کے حوالے سے مناسب فیصلہ لینے کے اہل بنیں گے۔ نیز مشتری کی دوسرے گھر میں موجودگی، جس کی وجہ سے آپ اپنے ساتھی کے ساتھ خوشیاں منائیں گے۔ اپنے رشتے کو بھی مضبوط کریں گے جس سے آپ کا رشتہ خوشحال ہوگا اور آپ کے لیے یاد گار بنے گا۔

چھایہ گرہ راہو کی دوسرے اور آٹھویں گھر میں موجودگی آپ کو خاندانی رشتوں اور کیرئر میں اچانک بدلاؤ کی وجہ بن سکتی ہے۔ مئی سے تیسرے گھر میں مشتری کی موجودگی کیرئر میں اچانک بدلاؤ کی وجہ بن سکتی ہے۔ مئی سے تیسرے گھر میں مشتری کی حالت آپ کی زندگی میں فکر اور مال کا مسئلہ پیدا کرسکتی ہے۔ معاشی حالت کی وجہ سے آپ کو بینک سے قرض لینے کی بھی نوبت آسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کا قرض بڑھ جائے گا۔

کیوں کہ مشتری آپ کے دوسرے گھر میں ہیں اس لیے آپ مئی سے پہلے بڑے کاروبارسے متعلق فیصلہ لے سکتے ہیں۔ کل ملاکر کہیں تو مئی سے پہلے کا وقت آپ کے کیرئر، مال ، رشتہ ، صحت وغیرہ کے معاملہ میں سازگار رہے گا۔ حالانکہ 29 جون سے 15 نومبر کے دوران زحل وکری ہونے جارہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو کچھ خاص نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

یہاں یہ جاننا اور سمجھنا بے حد ضروری ہے کہ مذکورہ بالا پیشن گوئیاں عام طور پرہیں۔ آپ کے انفرادی برج کے حساب سے آپ اپنی شخصی پیشن گوئی جان سکتے ہیں۔

سالانہ برج حوت: کیرئر

کے مطابق کیرئر کے لیے سیارہ زحل اس سال آپ کے بارہویں گھر میں تشریف فرما رہیں گے۔ اورجبکہ 2023 سے آپ کی ساڑھ سارتی شروع ہوچکی ہے۔ مشتری مئی 2024 سے پہلے آپ کے دوسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ اور مئی سے آپ کے تیسرے گھر میں موجود رہ کر کیرئر کے تعلق سے آپ کے لیے باعث پریشانی بن سکتے ہیں۔ اس صورت حال میں آپ کو اپنے کیرئر میں بہت کچھ اچھا کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ کیوں کہ سال 2024 کے دوران اپنے کیرئر کو بڑے پیمانے پر عملی جامہ پہنانے کی گنجائش بے حد ہی کم یا نا کے برابر نظرآرہی ہے۔

سال 2024 کے تناظر میں کیرئر کے متعلق آپ کو بہت صبر وبرداشت کا مادہ برقرار کھنے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ کیوں کہ زحل اس سال بارہویں گھر میں موجود رہیں گے۔ اس صورت حال میں آپ کو کیرئر میں بہتری کے لیے انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ کیوں کہ کیرئر کے حوالہ سے آپ کے لیے امکان زیادہ سازگار نظرنہیں آرہے ہیں۔ حالانکہ مئی کے بعد حالات تھوڑے تبدیل ہوسکتے ہیں۔ کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے تیسرے گھر میں چلیں جائیں گے۔

سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot 2024) کے مطابق مئی کے بعد مشتری کی گردش کی وجہ سے آپ کو اپنی نوکری یا اپنے کیرئر میں بدلاؤ، جگہ میں بدلاؤ، وغیرہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کو اپنے کیرئر میں سنیئر لوگوں کی تعریف اس سال آپ کو حاصل نہیں ہوگی۔ ممکن ہے اس سے آپ کو کام کے معاملہ کم اطمینان نصیب ہو۔ نیز اپریل کے بعد آپ اپنے کیرئرکے تعلق سے کوئی بڑا فیصلہ لینے سے بھی بچیں۔ 29 جون سے 15 نومبر 2024 تک زحل کی وکری چال کی وجہ سے آپ کو اپنے کام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔

معاشی زندگی

مئی سے شروع ہونے والا وقت معاشی ترقی کے لیے زیادہ سازگار ثابت ہونے والا ہے۔ کیوں کہ اس دوران مشتری برج قمری کے حساب سے آپ کے تیسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ تیسرے گھر میں موجود مشتری کے لیے محاورہ ہے۔ ' یہ سمند کو قحط سالی کا شکار بنا سکتا ہے۔ اس صورت حال میں مشتری کی موجودگی کی وجہ سے آپ کی زندگی میں اخراجات بڑھنے کے مضبوط امکان نظر آرہے ہیں۔ نیز اس کا منفی اثر آپ کے جمع شدہ مال پر بھی پڑے گا۔

بارہویں گھر میں زحل ، دوسرے گھر میں راہو، آٹھویں گھر میں کیتو، جن کی وجہ سے اس سال آپ کو مالی مجبوریاں پریشان کرسکتی ہیں۔ مئی کے دوران آپ مال جمع کرنے میں بھی ناکام رہیں گے۔ سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot) کے مطابق مئی سے پہلے کا وقت، آپ کو اپنی زندگی میں بلندیوں کو حاصل کرنے، مال ومنافع کمانے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

نیز مئی سے پہلے کا وقت مخصوص فیصلوں کے لیے بھی سازگار رہنے والا ہے۔ جس سے آپ کو مستقبل میں فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ مئی میں مشتری کی گردش کے بعد آپ اپنے وقت کا بہترین استعمال، مال کمانے اور سرمایہ کاری کرنے میں کرسکتے ہیں۔ دوسرے گھر میں راہو اور آٹھویں گھر میں کیتو آپ کو اپنے اہل خانہ پر زیادہ خرچ کا بوجھ بڑھا سکتا ہے۔ اس سے آپ کی کمائی کی اہلیت بھی محدود ہونے والی ہے۔ ساتھ ہی اس دوران آپ کو مال جمع کرنے میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرسکتا ہے۔

تعلیم

برج حوت حاملین کے تعلیمی مواقع اس سال تھوڑے محدود نظرآسکتے ہیں۔ کیوں کہ مشتری اس دوران تیسرے گھر میں مئی کے مہینہ تک رہنے والے ہیں۔ اپریل کے پہلے مشتری دوسرے گھرمیں موجود رہیں گے۔ اور آپ کو تعلیم و تدریس کے معاملہ میں خوش بخت نتائج حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔ سالانہ برج حوت کے مطابق دیگر مخصوص سیارے زحل بھی آپ کو خوش کن نتائج نہیں بخشیں گے۔ کیوں کہ زحل اس دوران آپ کے بارہویں گھر میں موجود رہنے والے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو پڑھائی کے معاملہ میں توجہ میں انتشار پیدا ہوگا۔

مئی سے پڑھائی کی رفتار دھیمی ہونے کے امکان ہیں۔ کیوں کہ اس طرح مشتری آپ کے تیسرے گھر میں آجائیں گے۔ جو پڑھائی کے معاملہ میں تھوڑے ناموافق نتائج بخش سکتے ہیں۔ تعلیم کے لیے مشہور سیارہ عطارد 7 جنوری سے 8 اپریل 2024 تک کی مدت کے دوران آپ کے لیے سازگار حالت میں ہیں۔ اور یہ مدت پڑھائی میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ وہیں بات کریں راہو اور کیتو کی تو راہو دوسرے گھر میں اور کیتو آٹھویں گھر میں ہوں گے۔ جس کی وجہ سے پڑھائی میں کچھ گڑبڑی یا عدم اطمینان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سالانہ برج حوت 2024(Salana Burj Hoot 2024) اس سال کے دوران آپ جو کچھ بھی پڑھتے ہیں۔ اس کو یاد رکھنے میں آپ کو تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے۔ اگرآپ پروفیشنل پڑھائی کرنے کا خیال کررہے ہیں۔ تو آپ کے لیے اس وقت بہتریہی ہوگا۔ کہ آپ اس پروفیشنل سٹڈی سے دور ہی رہیں۔ دوسرے گھرمیں راہو آپ کی زندگی میں توجہی کی کمی اور ذہن کے منشترہونے جیسی مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔ جس سے پڑھائی کے معاملہ میں آپ کا مظاہر کافی کم اور کمزور رہنے والا ہے۔ مشتری مئی سے فائدہ مند سیارہ کے طورپر آپ کو پڑھائی کے معاملہ میں مثبت نتائج اور تعلیم کی راہ میں وسعت بخشنے میں راہنمائی کرسکتے ہیں۔

اپنے برج کے مطابق پڑھیں۔ سب سے موزوں اپنا، یومیہ زائچہ

خاندانی زندگی

خاندانی زندگی کے اعتبار سے سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot) کے مطابق اس بات کا اشارہ مل رہا ہے کہ مئی کے بعد خاندانی زندگی آپ کے لیے زیادہ مثبت نہیں رہنے والا ہے۔ کیوں کہ مشتری برج قمری کے حساب سے تیسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ اس سال مشتری و زحل کی حالت آپ کی خاندانی زندگی کے لحاظ سے کچھ خاص ناگوار نتائج نہیں دے رہی ہے۔ مئی سے پہلے حالانکہ آپ کے خاندان میں سب کچھ ٹھیک رہے گا۔ کیوں کہ مشتری اس دوران آپ کے دوسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ اور آپ کی خاندانی زندگی میں حلاوت اور محبت بھر دیں گے۔

مئی سے مشتری آپ کے تیسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو خاندانی زندگی میں کم بات چیت کی وجہ سے تکبرسے متعلق پریشانیاں اٹھانی پڑسکتی ہیں۔ وہیں چھایہ گرہ راہو اور کیتو کی دوسرے اور آٹھویں گھر میں موجودگی مسائل میں اضافہ کا کام کرسکتی ہے۔ سال خاندان کے لحاظ سے آپ کی خاندانی زندگی میں ، کوئی سازگار اشارے نہیں مل رہے ہیں۔ ممکن ہے یہ پریشانیاں خاندان کے افرادوں میں ایک دوسرے کو نا سمجھ پانے کی وجہ سے ہوں۔ جس کی وجہ سے آپ کی گھر کے خوشنما ماحول اور خوشیوں میں کچھ کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ مئی کے بعد آپ کو یہ جانکاری حاصل ہوسکتی ہے۔ کہ آپ کے خاندان کا ہی کوئی شخص آپ کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

محبت وشادی

سال 2024 میں مئی کے بعد وقت محبت و شادی کے لیے اتنا سازگارنظرنہیں آرہا ہے۔ کیوں کہ اس دوران مبارک گرہ مشتری آپ کے تیسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ زحل اس سال آپ کے بارہویں گھر میں رہنے والے ہیں۔ جس سے آپ کی شادی کے معاملہ میں دیری نظرآسکتی ہے۔ مئی سے مشتری کی گردش ہوگی۔ اور اس دوران مشتری آپ کے تیسرے گھر میں آجائیں گے۔ اس سے ممکن ہے کہ آپ کو محبت وشادی کے معاملہ میں زیادہ سازگار ننتائج حاصل نہ ہوں۔ اس برج کے جو حاملین پہلے سے ہی پیارمیں ہیں۔ ان کے لیے مئی کے بعد شادی کے امکان کافی کم نظرآرہے ہیں۔ کیوں کہ مشتری اس دوران آپ کے تیسرے گھرمیں رہنے والے ہیں۔

مئی کے بعد مشتری کی ناگوار حالت کی وجہ سے، زحل کے بارہویں گھر میں ہونے سے اور راہو وکیتو کے دوسرے اور آٹھویں گھر میں ہونے کی وجہ سے شادی و محبت کے حوالہ سے کوئی بھی فیصلہ لینے کے لیے یہ وقت خوشگوار نہیں رہنے والا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کو مئی کے بعد اپنی شادی منسوخ ہی کرنی پڑجائے۔ اور یہی آپ کے لیے سازگار بھی رہے گا۔ سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot) کے مطابق جو حاملین محبت میں گرفتار ہیں۔ ان کو اپنی شادی مئی سے پہلے کر لینی چاہیے۔ مئی کے پہلے اپنی انفرادی زندگی کے حوالہ سے کوئی اہم اور مثبت فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اس سال محبت وشادی کے متعلق سیارہ زہرہ 12 جون سے 24 اگست 2024 کو گردش کرنے والے ہیں۔ اور یہ دورانیہ محبت وشادی کے لیے سازگار رہے گا۔

صحت

مئی سے پہلے آپ کی طبعیت کافی بحال رہنے والی ہے۔ کیوں کہ اس دوران مشتری برج قمری کے حساب سے دوسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ اس دوران آپ کی زندگی قوت ونشاط اور خود اعتمادی سے لبریز رہے گی۔ مئی سے پہلے آپ روحانی معاملوں میں زیادہ رجحان رکھیں گے۔ اور جس وجہ سے آپ کی صحت پر مثبت اثرپڑے گا۔ سال کے دوران آپ ساڑھ ساتی کے پہلے دور میں ہوں گے۔ اور یہ آپ کو صحت کو برقراررکھنے میں کارگار ثابت ہوگا۔ حالانکہ آپ ساڑھے ساتی کی وجہ سے تناؤ میں نظرآسکتے ہیں۔

سالانہ برج حوت (Salana Burj Hoot) کے مطابق اس سال چھایہ گرہ راہو کی دوسرے گھر میں اور کیتو کی آٹھویں گھر میں موجودگی اچھی صحت کے لیے سازگار نظر نہیں آرہی ہے۔ اس دوران آپ کو اپنی آنکھوں میں جلن، دانٹ میں درد، اور ہاضمہ سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مئی کے بعد آپ کی صحت خوش گوار نظرنہیں آئے گی۔ کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے تیسرے گھرمیں اور زحل بارہویں گھر میں ہوں گے۔ آپ کو کام کے سلسلہ میں بہت سے سفر کرنے پڑسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھی آپ کا تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس سال آپ کے پیروں جانگوں وغیرہ میں بھی درد کی شکایت رہنے والی ہے۔ خود کو پرسکون اور تناؤ سے بری رکھنے کے لیے یوگ کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ حالانکہ اس بات سے بے فکر رہیں کیوں کہ اس سال آپ کو صحت کے لحاظ سے کوئی بڑی پریشانی نہیں رہنے والی ہے۔

علاج

  • روزانہ درگا چالیسا کا پاٹھ کریں۔

  • شنی وار کے دن شنی کے لیے یگ / ہون کریں۔

  • منگل وار کو راہو / کیتو کے لیے یگ ہون کریں۔

  • روزانہ 21 بار " اوم گروے نما" کا جاپ کریں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہمارا مضمون پسند آیا ہوگا۔ جو خصوصاً برج حوت کی ترجمانی کررہا ہے۔ MyKundali کا اہم ترین حصہ بننے کے لیے بہت شکریا۔ ایسے ہی دیگر دلچسب مضامین کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔