سالانہ برج ثور 2024 - Salana Burj Saur

سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) کو خاص طور سے برج جوزا والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جوکہ آپ کو زندگی کے مختلف مرحلوں مثلاً کیرئر، معاش، محبت، پریوار، صحت، کاروبار، وغیرہ کے حوالہ سے پیش گوئیوں سے روشناش کرے گا۔ ویدک علم نجوم کے اصولوں کے مطابق، ہوا عنصر کے برج جوزا، کا مقام سلسلہ ابراج میں تیسرا ہے۔ اور اس کے مالک عقل کے منبع سیارہ عطارد ہیں۔ لہذا اس برج کے حامل حضرات عموماً دانشوارانہ خوبیوں اور تجزیاتی صلاحیتوں سے مزین و مالا مال ہوتے ہیں۔

Read in English: Gemini Horoscope 2024

روحانی کاموں میں دلچسپی ہونے کی وجہ سے یہ حاملین اعلیٰ مقام پرپہچتے ہیں اور اعلیٰ نتائج حاصل کرتے ہیں۔ حالانکہ برج جوزا کے حاملین کے لیے مشتری برج حمل میں ہیں۔ سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jazua) کے مطابق مشتری اپریل کے آخر تک آپ کو بہترین نتائج بخشیں گے۔ جس کے نتیجہ میں حاملین کی زندگیوں میں پریشانی کی کمی نظرآسکتی ہے۔چھایا گرہ راہو و کیتو آپ کے دسویں اور چوتھے گھر میں موجود رہیں گے۔ جس کے باعث، حاملین کی زندگی میں آرام وآسائش میں تھوڑی کمی درج ہوسکتی ہے۔ کیوں کہ کیتو چوتھے گھر میں موجود رہیں گے۔ جبکہ اپریل 2024 کے آخرتک مشتری گیارہویں گھر میں تشریف فرما ہوں گے جو کہ مال اورکیرئرسے جڑے معاملہ میں منافع بخشیں گے۔ نیزرشتوں میں بھی حلاوت کی چاشنی گھول دیں گے۔

یہاں بھی پڑھیں: برج جوزا 2025

اس سال نفع بخش سیارے کے طورپر مشتری 1 مئی کو برج حمل سے برج ثور میں گردش کریں گے۔ حالانکہ یہ گردش برج جوزا حاملین کے لیے خوشگوار نہیں کہی جاسکتی ہے۔ کیوں کہ آپ کے برج قمری کے بارہویں گھر میں مشتری گردش کریں گے۔ جو یقیناً نقصان کا گھر ہے۔ وہیں زحل کی گردش درمیانہ نتیجہ پیش کرسکتی ہے۔ جو کہ برج دلو میں نویں گھرمیں موجود ہوں گے۔ اس وجہ سے نصیب کا ساتھ تھوڑا کم ملے گا۔ اور زیادہ محنت درکارہوگی۔ نیزکام کاج کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

हिंदी में पढ़ें - मिथुन वार्षिक राशिफल 2024

لیکن، 29 جون سے 15 نومبر کے بعد سے، برج جوزا حاملین کو اپنی زندگی میں منصوبہ بناکرچلنا ہوگا، خاص طورسے مال سے جڑے معاملوں میں، کیوں کہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ نیز کیرئر میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے، آپ کو شاندار مظاہرہ کرنا ہوگا۔ گھروخاندان کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے گھرکے افرادوں کے درمیان بحث ہونے کے امکان ہیں۔

چلئے آگے بڑھتے ہیں اور سالانہ برج جوزا کے تناظر میں سارا احوال معلوم کرتے ہیں کہ یہ سال برج جوزا حاملین کے لیے کیا کچھ پیش کررہا ہے۔

کیرئر

سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) کے مطابق، ان حاملین کا کیرئر حسب معمول ہی رہے گا یہ دھیمی رفتار سے ترقی حاصل کریں گے۔ کیوں کہ آپ کے نویں گھر کے مالک زحل نویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اس صورت حال میں سیارہ زحل کی یہ حالت حاملین کے کیرئر میں ترقی اور مضبوطی پیش کرے گی۔ نتیجتاً برج جوزا والے خوش وخرم نظرآئیں گے۔

نوکری میں ترقی ہونے کے ساتھ ساتھ نوکری کے نئے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ جو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک حوصلہ بخش اور ولولہ خیز ہوں گے۔ ساتویں اور دسویں گھر کے مالک مشتری 1 مئی 2024 سے آپ کے بارہویں گھر میں موجود ہوں گے۔ جس کی وجہ سے کیرئر میں فائدوں میں دیری اور مزاحمتیں نظرآئیں گی۔

سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) پیش گوئی کررہا ہے کہ 1 مئی کے بعد کیرئر میں ترقی کی رفتارنہ زیادہ اچھی ہوگی اورنہ زیادہ بری اس سال پیش آنے والی مشتری کی گردش کیرئر کے معاملہ میں اوسط درجہ کی رہے گی۔ لیکن اپریل تک مشتری کی گردش فائدہ مند رہے گی، تووہیں زحل کے نویں گھر میں موجود ہونے کی وجہ سے آپ کیرئر میں ترقی حاصل کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔ حالانکہ 29 جون سے 15 نومبر 2024 تک زحل کی وکری حالت کی وجہ سے آپ کو مکان عمل میں پوری لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ اس دوران آپ کو کیرئر میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیز آپ کو مکان عمل کے ہر کام کو بے حد احتیاط سے کرنا ہوگا۔ کیوں کہ اس دوران آپ سے غلطی ہونے کا امکان ہے۔

معاشی زندگی

سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) کے مطابق اپریل کے بعد مالی آمد کوئی خاص نہ رہنے کا اندیشہ ہے۔ کیوں کہ مشتری کے آپ کے برج قمری کے بارہویں گھر میں جلوہ افروز ہونے کی وجہ سے آپ کے اخراجات میں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی مشتری کے دسویں اور گیارہویں گھرکے مالک ہونے کی وجہ سے اس سال آپ کی آمدنی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔

1 مئی کو مشتری آپ کے برج قمری کے بارہویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ جس کے نتیجہ میں مال کمانے کے معاملہ میں تنزلی پیش آسکتی ہے۔ اور ممکن ہے کہ اگرکمائی ہوگی بھی تو آپ اس کی بچت نہیں کرپائیں گے۔ سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) کے حساب سے دوسرے گھر کے مالک زہرہ 18 جنوری سے لے کر 11 جون 2024 تک اچھی حالت میں رہیں گے۔ اور اس صورت حال میں آپ کو بہت زیادہ مال حاصل ہوسکتا ہے اور مال کی بچت کرنا بھی ممکن ہوگا۔

سال 2024 کے پہلے حصہ میں ان حاملین کو آمدنی اضافہ کے ساتھ ساتھ مال کی بچت کرنے کے بھی موقع حاصل ہوں گے۔ زحل آپ کے نویں گھر میں موجود ہوں گے۔ جو مالی ٓمعاملات میں آپ کو مثبت نتائج بخشیں گے۔ جبکہ چھایہ گرہ راہو آپ کے دسویں گھر میں اور کیتو آپ کے چوتھے گھر میں نششت زن ہوں گے اور یہ آمدنی اور خرچ کے معاملہ میں مشترکہ نتیجہ بخشیں گے۔

آسٹرووارتا: ہمارے نجومیوں سے کریں فون پربات اورپائیں زندگی کی ہرمشکل کا حل

سالانہ برج جوزا: تعلیم

اس وقت کو تعلیم کے لیے زیادہ نفع بخش نہیں کہا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ آپ کے برج قمری کے بارہویں گھر میں مشتری موجود رہیں گے اور ایسے میں آپ کو کچھ مایوس کن حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حالانکہ تعلیم کے سیارہ عطارد 7 جنوری سے 8 اپریل تک موافق حالت میں ہوں گے۔ اور اس دوران آپ پڑھائی کے معاملہ میں اچھا مظاہرہ کریں گے۔ نیز تعلیم میں مہارت حاصل کریں گے۔

جو طلباء کسی پروفیشننل کورس یا کسی کورس کی پڑھائی کررہے ہیں، ان کے لیے یہ وقت مدد گار ثابت ہوگا۔ اور اس دوران آپ کا مظاہرہ بہترین رہے گا۔ وہی نویں گھرمیں جلوہ افروز زحل آپ کو تعلیم کے معاملہ میں آگے لے جاسکتے ہیں۔ اور آپ کو اس میدان میں قسمت کا ساتھ ملے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کامیابی حاصل کریں گے۔ سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) کے مطابق، دسواں گھر جس کے مالک مشتری ہیں، اس میں راہو کی موجودگی تعلیم کے معاملوں میں آپ کو سب سے آگے رکھے گی۔ نیز آپ پیشہ ورانہ پڑھائی، جیسے مینجمنٹ، بزنس ایڈمنشٹریشن وغیرہ کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ اوراس میدان میں آپ کو کامیابی ملنے کے بھی امکان ہیں۔

سالانہ برج جوزا - خاندانی زندگی

پیش گوئی کررہا ہے کہ برج جوزا والوں کی خاندانی زندگی 1 مئی تک جوش و ولولہ سے لبریز ہوسکتی ہے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے گیارہویں گھرے میں موجود رہیں گے۔ مشتری کی یہ حالت آپ کو اہل خانہ سے جڑے معاملوں میں نفع بخش نتائج سے بہرہ مند کرسکتی ہے۔ نیز خاندان میں کوئی مبارک تقریب کا اہتمام ہوسکتا ہے۔ جس کا آپ مزہ لیتے ہوئے نظرآسکتے ہیں۔

1 مئی کے بعد، مشتری آپ کے برج قمری کے بارہویں گھر میں موجود ہوں گے۔ جو خاندان میں کچھ رکاوٹوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مشتری کی موافق حالت کی وجہ سے گھر پریوار میں خوشیوں کے شمعات بجھ سکتے ہیں۔ سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) کے مطابق، بارہویں گھر میں جلوہ افروز مشتری کی وجہ سے خاندان میں آپ کو کچھ بدلاؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مثلاً، آپ نئے گھر میں شفٹ ہوسکتے ہیں، عقددتین راہو وکیتو یعنی راس و ذنب آپ کے دسویں و چوتھے گھر میں موجود ہوں گے۔ اور یہ خاندان میں تناؤ و فکر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایسے میں سخت مزاجی و غرور پسندی کے سبب بحث وتکرار کی نوبت پیش آسکتی ہے۔ لیکن، نویں گھر میں موجود زحل خاندانی زندگی کی ان مشکلات کو دور کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

سالانہ برج جوزا - محبت وشادی شدہ زندگی

کے مطابق اپریل کے بعد برج جوزا والوں کی محبت بھری زندگی کے لیے کمشکش حالات پیش کرسکتا ہے۔ اس دوران سنگل حامل کی زندگی میں کسی نئے شخص کے داخلہ کی راہ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کیوں کہ اندیشہ ہے کہ آپ کے رشتہ میں سکون نہ ملے۔ حالانکہ اس کو آپ کے رشتہ کے لیے اچھا نہیں کہا جاسکتا ہے، تو ایسی صورت حال میں، محبت وشادی شدہ زندگی میں جو کچھ بھی مثبت پیش آئے گا۔ وہ اپریل کے دوران ہی ممکن ہوگا۔ محبت بھری زندگی کے لیے اپریل تک کا وقت موافق رہے گا۔ کیوں کہ اس وقت مشتری آپ کے گیارہویں گھر میں ہوں گے۔

اپریل کے بعد وقت، محبت بھری زندگی کے لیے تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔ جبکہ مئی کے دوران کسی نئے رشتوں میں آنا اور نئے رشتوں میں بندھنا ممکن نہیں ہوگا۔ حالانکہ، مئی سے پہلے سیارہ مشتری برج حمل میں داخل ہوں گے۔ اور اس کے نتیجہ میں مبارک کام جیسے شادی وغیرہ کے رشتہ میں بندھنے کے ملاپ بنیں گے۔ اس صورت حال میں آپ کو اس وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوگا۔

سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) پیش گوئی کررہا ہے کہ سال کے دوران آپ کے برج قمری کے نویں گھر میں زحل کی موجودگی محبت وشادی سے جڑے معاملوں میں مثبت نتیجہ بخشے گی۔ چھایہ گرہ کیتو چوتھے گھر میں اور راہو دسویں گھر میں بیٹھ کر، محبتی زندگی میں کچھ مسائل کھڑے کرسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کے رشتہ سے خوشیاں غائب ہوسکتی ہیں۔ لیکن جیسے کہ ہم تذکرہ کرچکے ہیں کہ زحل کی بہترحالت کی وجہ سے آپ کو محبت وشادی کے معاملہ میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہاں پر کلک کر مفت میں کریں، کنڈلی ملاپ

سالانہ برج جوزا: صحت

کے مطابق اپریل تک آپ کی صحت برقراررہے گی۔ کیوں کہ مشتری آپ کے گیارہویں گھرمیں جلوہ افروز ہوں گے۔ مشتری کی یہ حالت آپ کے اندر قوت ونشاط پیدا کرسکتی ہے۔ اورآپ فٹ نظرآسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں آپ کی صحت برقراررہے گی۔ لیکن مئی کے بعد حالات میں بدلاؤ آسکتا ہے۔ کیوں کہ آپ کے برج قمری کے بارہویں گھرمیں مشتری جلوہ افروز ہوں گے۔ جو آپ کے صحت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

مشتری کے گزر کے بعد آپ تھکاوٹ محسوس کرسکتے ہیں۔ نیز، آپ کو تناؤ لاحق ہوسکتا ہے۔ چوتھے گھرمیں کیتو کی موجودگی، آپ کو صحت سے جڑے مسائل کا سبب پیدا کرسکتی ہے۔ یہ بھوک نہ لگنا اور گھبراہٹ وغیرہ نظام ہضم سے جڑے مسائل ہوسکتے ہیں۔ ان حاملین کو اپنی ماں کی صحت پر بھی بہت خرچ کرنا پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کے لیے اپریل تک کا وقت صحت کے لحاظ سے اچھا رہے گا۔ اور اس دوران آپ اپنی صحت عمدہ بنائے رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ حالانکہ مئی میں دروپیش مشتری کی گردش آپ کے طاقت میں کمی پیدا کرسکتی ہے۔ اور آپ کو صحت سے جڑے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔

سالانہ برج جوزا (Salana Burj Jauza) پیش گوئی کررہا ہے کہ صحت سے جڑے مسائل زیادہ بڑے نہیں ہوں گے، لیکن پھربھی آپ کو صبروتحمل سے کام لینا چاہیے۔ کیوں کہ ممکن ہے کہ خراب صحت کی وجہ سے آپ اپنی قوت برداشت کھودیں۔ قوت ونشاط انگیزی برقرار رکھنے کے لیے، آپ یوگ اور دھیان کا سہارا لے سکتے ہیں۔

سالانہ برج جوزا: علاج

  • روزانہ گنیش چالیسا کا پاٹھ کریں، خاص طور سے منگل وار کے دن ان کے منتروں کا جاپ کرنا، اثرکن ثابت رہے گا۔

  • منگل وار کو کیتو کے لیے ہون کریں۔

  • روزانہ 21 بار "اوم کیتو نما" کا جاپ کریں۔

  • روزانہ 11 بار " اوم گروے نما" کا جاپ کریں۔

اپنے برج کے مطابق پڑھیں اپنا یومیہ زائچہ

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہوگا۔ Mykundali کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے آپ کا بہت شکریا!