سالانہ برج میزان 2024 - (Salana Burj Mizan)

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) خاص طور سے برج میزان والوں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں مثلاً کیرئر، معاشی زندگی، محبت، شادی بیاہ ، گھروخاندان ، صحت و کاروبار وغیرہ کی پیش گوئیاں پیش کررہا ہے۔ جو مکمل طور سے ویدک علم نجوم پر مشتمل ہوتی ہیں۔ چلئے آگے بڑھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ برج میزان حاملین کا سالانہ زائچہ 2024 کیا کہتا ہے۔ یعنی بروج کے مطابق میزان والوں کی زندگی میں کیا کیا بدلاؤ آنے کے امکان ہیں۔

یہاں بھی پڑھیں: برج میزان 2025

ویدک علم نجوم کے حساب سے آب عنصر سے تعبیر شدہ سلسلہ ابراج کا ساتویں برج ہے میزان۔ اور اس برج کے مالک سیارہ ہیں زہرہ جو جنون، محبت اور شادی کے منبع ہیں۔ سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan 2024) کے حساب سے آپ کو کیرئر، معاشی زندگی، رشتہ وغیرہ کے معاملہ میں سازگار نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ کیوں کہ مشتری مئی میں گردش کریں گے۔ لیکن اپریل تک آپ کے ساتویں گھر میں رہیں گے۔ زحل بطور نصیب گرہ آپ کے پانچویں گھر میں موجود رہیں گے۔ اور اس دوران کیتو کی موجودگی سازگار نہیں لگ رہی ہے۔ کیوں کہ راہو چھٹے گھر میں اور کیتو بارہویں گھر میں موجود ہیں۔ اپریل آپ کے لیے بے حد سازگار ثابت ہوگا۔ کیوں کہ مشتری آپ کے ساتویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ اور یہ آپ کو اچھا مالی منافع بخشیں گے۔

Read in English: Libra Horoscope 2023

مئی سے پہلے مشتری ساتویں گھر میں موجود رہیں گے۔ جہ کہ مال اور بچت سے جڑے معاملہ میں فائدہ بخشیں گے۔ وہیں زحل اس سال پانچویں گھر میں رہیں گے۔ اور چونکہ زحل آپ کے لیے مبارک اور خوش قسمت سیارہ ہیں۔ اس لیے یہ آپ کو سکھ اور مال کے معاملہ میں کامیابیاں بخشیں گے۔ اپریل کے آخر تک مشتری کی ساتویں گھر میں موجودگی آپ کو اچھے نتائج بخشے گی۔ رشتوں میں حلاوت نظرآئے گی۔ اور ساتھ ہی دوستوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔

हिंदी में पढ़ें - तुला वार्षिक राशिफल

مئی سے مشتری آٹھویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اور یہ آپ کے باعث مزاحمت ہوسکتا ہے۔ نیز یکایک کسی مال کے حصول کے ملاپ نظرآسکتے ہیں۔ جو کسی وراثت کے شکل میں آپ کو حاصل ہوسکتا ہے۔ لیکن مئی سے آٹھویں گھر میں مشتری کی یہ گردش آپ کے لیے زیادہ سازگار نہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے نتیجہ میں آپ کو اپنی مالی حالت کو بہتر بنائے رکھنے کے لیے بہت زیادہ محنت درکار ہے۔

1 مئی سے مشتری برج میزان کے آٹھویں گھر میں داخل ہوتے ہوئے برج ثور میں گردش کریں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کا رجحان روحانی سرگرمیوں کی طرف مائل ہوگا۔ اور جس کی مدد سے آپ اعلیٰ مقام پر پہنچنے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ آٹھواں گھر ویسے تو آپ کے لیے کئی مزاحمتیں پیش کرسکتا ہے۔ لیکن روحانیت کے راہ پر چلنے کی وجہ سے وہ رکاوٹیں عبور کرلیں گے۔ نیز مال و کیرئر سے جڑے معاملوں میں فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ 29 جون سے 15 نومبر 2024 تک زحل وکری حالت میں رہیں گے۔ جس کے نتیجہ میں آپ کو کیرئر اور آلائش زندگی میں کمی نظر آسکتی ہے۔

سالانہ برج میزان: کیرئر

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) کے حساب سے کیرئر کے لیے سیارہ زحل آپ کے پانچویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اور چونکہ زحل آپ کے حق میں خوش قسمت سیارہ ہیں۔ پانچویں گھر میں زحل کی خوشگوار حالت کی وجہ سے آپ کو نوکری میں اچھے نتیجے حاصل ہوں گے۔ اور آپ اپنے مقصد کو پانے میں کامیاب رہیں گے۔ آپ اس دوران اپنی نوکری میں بہت اچھا مظاہرہ کریں گے۔ اور دوسروں کے لیے ایک مثال بن کر ابھریں گے۔ اس کے ساتھ ہی آپ منصب میں ترقی حاصل کرکے اگلے سطح تک پہنچنے کے اہل ہوسکتے ہیں جو آپ کی کامیابی میں مشعل راہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سالانہ برج اشارہ دے رہا ہے کہ اگر آپ کاروبار کرتے ہیں۔ یا کوئی نیا کاروبار شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تو اپریل تک کا وقت آپ کے لیے سارے اچھے نتائج پیش کرسکتا ہے۔ مئی سے، مشتری برج قمری کے آٹھویں گھر میں گردش کریں گے۔ اس کے نتیجہ میں آپ جو نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں زیادہ فائدہ نہ ملنے کی گنجائش ہے۔ کیوں کہ مشتری کی حالت سازگار نہیں ہے۔ حالانکہ راہو چھٹے گھر میں اور کیتو بارہویں گھر میں موجود ہوں گے۔ اور ان سیاروں کی حالت سال کے لیے سازگار ثابت ہوگی۔ جس کے نتیجہ میں آپ کو کیرئر کے میدان میں اچھے نتایج حاصل ہوں گے۔ اور راہو کے چھٹے گھر میں گردش کرنے کی وجہ سے آپ کو غیرملک جانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) کے حساب سے اگر آپ کا خود کا کاروبار ہے۔ تو اپریل کے بعد کا وقت آپ کے لیے روحانی اعتبار سے زیادہ موافق نہ ثابت ہونے کا اندیشہ ہے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے آٹھویں گھر میں ہوں گے اور اگرآپ کوئی بھی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ تو آپ اپریل سے پہلے کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ یہ وقت آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اور اس دوران مشتری ساتویں گھر میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ 29 جون سے 15 نومبر 2024 کے دوران زحل کی وکری چال کی وجہ سے آپ کو کام پرزیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت دروپیش رہے گی۔

سالانہ برج میزان: معاشی زندگی

اشارہ دے رہا ہے کہ اپریل تک کا وقت آپ کی معاشی زندگی کے لیے بے حد شاندار ثابت ہوگا۔ کیوں کہ مشتری ساتویں گھر میں موجود ہوں گے اور برج قمری پر نظرڈالیں گے۔ زحل پانچویں گھر میں اس گھر کے مالک کے طورپر موجود ہوں گے۔ اور یہ آپ کے لیے ایک خوش قسمت سیارہ ہے، جس کے نتیجہ میں آپ کو سست رفتا سے اچھا خاصا مال حاصل ہوسکتا ہے۔

اگرآپ سرمایہ کاری کے تعلق سے بڑا فیصلہ لینا چاہتے ہیں۔ یا نئی جائیداد خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ اپریل سے پہلے ایسا کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ مشتری آپ کے چھٹے گھرمیں موجود ہوں گے۔ اورمال سے متعلق معاملوں میں آپ کو مثبت نتائج بخشیں گے۔ سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan 2024) پیش گوئی کرتا ہے کہ مئی سے پہلے آپ کوئی بھی مالی اعتبار سے فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ آپ کو اچھے نتائج بخشے۔

مئی سے مال کمانے کے معاملہ میں گراوٹ پیش آسکتی ہے۔ کیوں کہ مشتری آٹھویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ لیکن مشتری چھٹے گھرکے مالک کے طور پر آٹھویں گھر میں موجود ہونے سے آپ کو اچانک سے کوئی مالی حصول کے یوگ بن سکتے ہیں۔ اس مال کو کسی وراثتی جائیدا کے طور پر حاصل ہوسکتے ہیں۔ مئی سے پہلے آپ کو بہت مال حاصل ہوسکتا ہے۔

آسٹرووارتا: ہمارے نجومیوں سے کریں فون پر بات اور پائیں، زندگی کی ہر مشکل کا حل

تعلیم

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan 2024) کے حساب سے اس وقت کو تعلیم کے لحاظ سے زیادہ فائدہ مند نہیں کہا جاسکتا ہے کیوں کہ اپریل کے بعد آپ کے برج قمری کے آٹھویں گھرمیں مشتری موجود ہوں گے۔ اپریل سے پہلے، مشتری ساتویں گھر میں ہوں گے۔ اور یہ آپ کے لیے سازگار وقت ثابت ہوگا۔ اور اس وقت کے دوران آپ پڑھائی میں اچھا مظاہرہ کریں گے۔ اپریل کے بعد مشتری آپ کے آٹھویں گھر میں ہوں گے۔ جو پڑھائی کے معاملہ میں آپ کے لیے ناموافق ثابت ہوسکتے ہیں۔ اور ایسے میں آپ کو منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پڑھائی کے لیے سیارہ عطارد 7 جنوری سے 8 اپریل 2024 تک سازگار حالت میں موجود رہیں گے۔اور مذکورہ مدت کے دوران آپ پڑھائی میں تیزی سے آگے بڑھنے کے اہل ہوجائیں گے۔ لیکن فروفیشنل کورس کرنے کے لیے یہ وقت موافق ثابت نہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) کے مطابق اس سال تعلیم کے سلسلہ میں کوئی بڑا فیصلہ لینا آپ کے حق میں بہت زیادہ سازگار نہیں ہوسکتا ہے۔ راہو چھٹے گھرمیں اور کیتو بارہویں گھر میں آپ کو تعلیم کے معاملہ میں آگے لے جاسکتے ہیں۔ اور آپ کی راہنمائی کرسکتے ہیں۔ سال 2024 کے لیے پانچویں گھرمیں موجود زحل آپ کو پڑھائی کے معاملہ میں نتائج بخشیں گے۔ اور فروفیشنل کورس پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آپ کی راہنمائی بھی کرسکتے ہیں۔

سالانہ برج میزان 2024: خاندانی زندگی

پیش گوئی کررہا ہے کہ برج میزان والوں کی خاندانی زندگی 1 مئی کے بعد جوش سے خالی رہنے کا اندیشہ ہے۔ کیوں کہ مشتری برج قمری کے آٹھویں گھر میں موجود ہوں گے۔ مئی سے پہلے مشتری ساتویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ اور اس کی وجہ سے خاندان میں خوشی کا ماحول رہے گا۔ اور اہل خانہ کے درمیان بہترباہمی سمجھ نظرآئے گی۔

مشتری کی یہ حالت آپ کو گھروخاندان سے جڑے معاملوں میں فائدہ مند نتائج بخش سکتی ہے۔ خاندان میں کوئی مبارک و خوش کن تقریب ہوسکتی ہے۔ ساتھ ہی اپنے رشتوں کو اہمیت دیتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اور اس طرح خاندان کے افرادوں کے درمیان اتحاد قائم کرسکتے ہیں۔ سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) اشارہ دے رہا ہے کہ آپ اپریل سے پہلے مبارک مواقع کے اہل ہوسکتے ہیں۔ کیوں کہ مشتری ساتویں گھرمیں جلوہ افروز ہوں گے۔ آپ مئی سے پہلے خاندان کے درمیان، اچھے لمحات کا مزہ لیتے نظرآسکتے ہیں۔

مئی کے بعد آٹھویں گھر میں مشتری کی ناگوار حالت کی وجہ سے گھروخاندان سے خوشیاں غائب رہ سکتی ہیں۔ غیرمتوقع تنازعات کھڑے ہوسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں آپ کو اہل خانہ کے ساتھ کچھ مناسبت رکھنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

محبت و ازدواجی زندگی

یہ ظاہرکرتا ہے کہ اپریل کے بعد کا وقت برج میزان والوں کی محبت بھری زندگی کے لیے کشمکش حالت پیش کرسکتا ہے۔ کیوں کہ مشتری آپ کے آٹھویں گھر میں ہوں گے اور کیتو کے بارہویں گھر میں موجود ہونے سے محبت و ازدواجی زندگی میں درار آسکتی ہے۔ اندیشہ ہے کہ آپ کو رشتہ میں اطمینان نصیب نہ ہو۔ حالانکہ اگر آپ محبت میں گرفتارہیں،تو یہ وقت آپ کے لیے موافق ثابت ہوسکتا ہے۔

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) کے مطابق اگرآپ شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو اپریل کے پہلے شادی کے رشتہ میں بندھنے پرغور کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ مشتری برج قمری کے ساتویں گھر میں موجود ہوں گے۔ اور اگر آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں، تو مئی سے پہلے آپ کی شادی شدہ زندگی خوشگوار رہے گی۔ اپریل کے بعد شریک حیات سے توتو میں میں ہوسکتی ہے۔ اور اگر آپ کو پیار ہے اور شادی کا خیال بنا رہے ہیں۔ تو مئی کے بعد اس منصوبہ کو ٹال دیں ورنہ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

بارہویں گھر میں کیتو کی موجودگی آپ کے لیے پریشانی پیدا کرسکتی ہے۔ سال 2024 کے دوران آپ کو محبت و شادی کے معاملہ میں تھوڑا احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔ حالانکہ محبت وشادی کے منبع زہرہ 12 جون سے اگست کے دوران محبت وشادی سے جڑے معاملوں میں مثبت نتائج بخشیں گے۔

یہاں کلک کرکے مفت میں، نام سے کنڈلی ملاپ

صحت

سالانہ برج میزان (Salana Burj Mizan) کے مطابق مئی سے پہلے آپ کی صحت برقراررہے گی۔ کیوں کہ مشتری آپ کے برج قمری کے ساتویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ اور برج قمری پرنظرڈالیں گے۔ سیارہ گرہ کی یہ حالت آپ کو قوت و نشاط سے بھر سکتی ہے۔ اور آپ فٹ نظرآسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں آپ کی صحت برقرار رہے گی۔

چھٹے گھر میں راہو اچھی صحت کے معاملہ میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ مئی کے بعد حالت میں بدلاؤ آسکتا ہے۔ کیوں کہ چھٹے گھر میں مشتری کی وجہ سے آپ کی صحت اوسط درجہ کی رہ سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو آنکھوں میں جلن اور سردرد کا مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو مراقبہ و یوگا کرنے اور خود کو زیادہ نشاط انگیزبنائے رکھنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال کے دوران آپ کو اپنے پیروں،جانگوں وغیرہ میں درد کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن مشتری کی حالت آپ کو ان سبھی مسائل سے نجات دلانے میں مدد کرسکتی ہے۔

کیتو کی ناگوار حالت کی وجہ سے آپ کو زیادہ ذہنی تناؤ ہونے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اور اس کے چلتے آپ کو فٹ رہنے کے لیے مراقبہ کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ سال 2024 میں چھٹے گھر میں زحل کی حالت آپ کی صحت کے لیے اچھی رہے گی۔ اور اس دوران آپ اپنی صحت کو برقرار رکھ پائیں گے۔

برج میزان: علاج

  • روزانہ درگا چالیسا کا پاٹھ کریں۔

  • منگل وار کے دن کیتو گرہ کے لیے یگ/ہون کریں۔

  • روزانہ 21 بار " اوم راہوے نما" منتر کا جاپ کریں۔

  • روزانہ 21 بار " اوم کیتوے نما" منتر کا جاپ کریں۔

اپنے برج کے مطابق پڑھیں، سب سے موزوں اپنا یومیہ زائچہ

ہم امید کرتے ہیں آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہوگا۔ MyKundali کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے آپ کا بہت شکریا!