MyKundali کا سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) خاص طور سے اپنے ریڈرس کے لیے تیارکیا گیا ہے۔ جس کو پڑھ کر آپ اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مفصل پیش گوئی وقت سے پہلے ہی حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے سال میں کیا آپ کا کیرئر بلندیوں کو چھوئے گا؟ آپ کی معاشی حالت کیسی رہے گی۔ آپ کے رشتہ ناطے کتنے خوشحال رہنے والے ہیں۔ کاروبار میں کیا آپ کو فائدہ ہوگا یا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے؟ کیا اس سال آپ کو صحت کا ساتھ ملے گا؟ اہل خانہ کے افرادوں کے ساتھ آپ کے رشتہ کیسے رہیں گے؟ ان سبھی باتوں سے جڑی جانکاری آپ کو سالانہ زائچہ (Salana Zaicha) کے تحت صفحہ کے درمیانی حصہ سے دی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ علم نجوم کے ماہرین کے ذریعہ تیارشدہ یہ زائچہ آپ کے لیے یہ سمجھنے غوروفکر کرنے میں معاون ثابت ہوگا کہ اس سال آپ کے لیے کیا کرنا مبارک ہوسکتا ہے اور کیا نامبارک ہوسکتا ہے اور کیا کچھ ایسی منفی باتیں ہیں جنھیں ارادتاً یا غیرارادتاً بھی آپ کو نہیں کرنی ہیں۔
یہاں بھی پڑھیں: سالانہ زائچہ 2025
نیا سال شروع ہوتے ہی لوگوں کے ذہن میں طرح طرح کے سوالوں کا طوفان افنانے لگتا ہے۔ جیسے، کیا مجھے مناسب کیرئر نصیب ہوگا، کیا میری شادی ہوگی؟ کیا اس سال مجھے نوکری میں پرموشن ملے گا؟ کیا میری سیلری میں اضافہ ہوگا؟ کیا میری خاندانی زندگی خوشحال بنے گی؟ کیا اس سال میں مال جمع کرپاؤں گا؟ کاروبار میں فائدہ نصیب ہوگا یا نہیں؟ MyKundali کے اس مخصوص مضمون کے حوالہ سے ہم آپ کے ان سبھی سوالوں کا جواب آپ کو دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ تو آئے تفصیل سے جانیں کہ آخر سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق یہ سال سبھی بروج کے لیے کن محاذ پر کیسا رہنے والا ہے، چلیے جائزہ لیتے ہیں۔
Click Here To Read In English: Yearly Horoscope 2024
हिंदी में पढ़ें - वार्षिक राशिफल 2024
برج حمل سلسلہ ابراج کا پہلا برج ہے۔ جس کو آتشی عنصرسے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Burj Hamal 2024) کے مطابق برج حمل حاملین کے لیے سال 2024 مئی کے بعد صحت اور معاشی حوالہ سے مبارک نتائج بخش سکتا ہے۔ 1 مئی 2024 سے مشتری کی گردش واقع ہونے والی ہے۔ جو آپ کے لیے بے حد موافق ومبارک رہے گی۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق اس دوران یہ مبارک سیارہ مشتری نویں گھر کے مالک کی حیثیت سے آپ کے پہلے گھر اور دوسرگے میں گردش کرنے والے ہیں۔ مشتری کی اس گردش سے آپ کی طبیعت بحال رہے گی۔ آپ ہشاش بشاش رہیں گے۔ کیوں کہ یہ گردش آپ کے دوسرے گھرمیں ہونے والی ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو مالی منافع، مالی اضافہ مالی جمع خوری وغیرہ کے حوالہ سے بہار ملے گی۔
آسٹرووارتا: ہمارے نجومیوں سے کریں فون پر بات اور پائیں زندگی کی ہرمشکل کا حل
بات کریں راہو اور کیتو کی تو راہو اس وقت آپ کے چھٹے گھر میں اور کیتو آپ کے بارہویں گھر میں موجود ہیں۔ ایسی صورت حال میں راہو کیتو کی یہ حالت آپ کی صحت، معاشی زندگی، اور رشتوں کے معاملوں میں سازگار نظرآرہی ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق پیشہ ور محاذ کے لحاظ سے سال 2024 سازگار رہے گا۔ اس سال آپ کو تنخواہ میں اضافہ اور منصب میں ترقی بھی نصیب ہوسکتی ہے۔ کیوں کہ زحل برج قمری کے حساب سے آپ کے گیارہویں گھر میں تشریف فرما رہیں گے۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر2024 تک کے دوران شنی یعنی زحل وکری حالت میں چلے جائیں گے۔ اس دوران آپ کو اپنے کیرئر کے معاملہ میں تھوڑے پیش رفت کے مرحلہ سے گزرنا پڑسکتا ہے۔
رشتوں کے لحاظ سے بات کریں تو جنوری 2024 سے مئی 2024 تک کا وقت آپ کے لیے کچھ خاص موافق نہیں رہے گا۔ جون 2024 سے آپ کو اپنے رشتہ میں اچھائی نظرآئے گا۔ ساتھ ہی آپ کے رشتہ میں مناسبت بھی پیدا ہوگی۔ سال 2023 کے مقابلہ سال 2024 میں آپ اپنی زندگی کے تقریباً ہرمحاذ پر موافق نتائج حاصل کریں گے ، نیز یہ سال آپ کے لیے خوشیوں کا سرچشمہ رہے گا۔ نیز آپ کے رشتہ میں مناسبت و مطابقت بھی پیدا ہوگی اور آہم اہنگی و روداری بھی نظرآئے گی۔ گزشتہ کچھ سالوں سے آپ کو موافق نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں۔ لیکن یہ سال آپ کے لیے خاص طور سے بے حد مبارک رہنے والا ہے۔ کیوں کہ اس سال زحل، مشتری، کیتو تینوں ہی آپ کے حق میں نظرآرہے ہیں۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج حمل 2024
یہاں پر کلک کرمفت میں کریں ، نام سے کنڈلی ملاپ
برج ثور سلسلہ ابراج کا دوسرا برج ہے۔ اس کو خاکی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ برج ثور 2024 کے مطابق اس سال برج ثور حاملین کو صحت ، تعلقات اور معاشی اعتبار سے بہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ سالانہ برج ثور 2024 (Salana Burj Saur 2024) کے مطابق مشتری اس سال 1 مئی 2024 کو برج قمری سے پہلے گھر میں گردش کرجائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو صحت، کیرئر، اور رشتوں میں کچھ غیر متوقع بدلاؤ نظرآسکتے ہیں۔ اس سال آپ کے لیے صحت سب سے اہم رہنے والی ہے۔
برج قمری کے تعلق سے گیارہویں گھرمیں راہو کی موجودگی آپ کو اچانک سے غیر متوقع مالی فائدہ اور آمدنی میں اضافہ کے اشارے دے رہی ہے۔ساتھ ہی ممکن ہے کہ آپ جو بھی پیسہ کما رہے ہیں۔ اس سے آپ کو اپنی زندگی میں خوشی میسر نہ آئے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق زحل اس سال برج قمری کے حساب سے دسویں گھر میں ہوں گے۔ جس کی وجہ سے آپ اپنے کام میں زیادہ بیدار رہیں گے۔ اور اپنے کیرئر میں ترقی ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر2024 تک کے دوران زحل وکری ہونے جارہے ہیں۔ اس مدت کے دوران آپ کو اپنے کیرئر کے لحاظ سے خود پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پڑے گی۔ کیوں کہ یہ حالت کیرئر کے لحاظ سے تھوڑی نازک رہنے والی ہے۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج ثور 2024
جوزا سلسلہ ابراج کا تیسرا برج ہے۔ اور اس کو بادی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج جوزا کے مطابق اس برج کے حاملین کو سال 2024 میں کیرئر، معاشی زندگی، رشتہ ناطے اور صحت وغیرہ کے حوالہ سے مشترکہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس سال 2024 مشتری آپ کے بارہویں گھر میں گردش کریں گے۔ جس کو نقصان کا گھر بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے چلتے مالی نقصان، کیرئر میں عزت وجاہت کی کمی، رشتہ میں ترشی وغیرہ نظرآتی ہے۔ اس کے علاوہ راہو و کیتو آپ کے چوتھے اور دسویں گھر میں رہنے والے ہیں۔ ان کی حالت آپ کے خاندان اور کیرئر پر تھوڑے زوال کو ظاہر کررہی ہے۔
اس سال آپ کو کئی بار تو اس حوالہ سے مبارک نتائج تو حاصل ہوسکتے ہیں۔ تو بسا اوقات آپ کو برے نتائج بھی برداشت کرنے پڑسکتے ہیں۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق برج قمری کے حساب سے زحل پیشہ کے دسویں گھر میں موجود ہوں گے۔ جس کہ وجہ سے آپ کام کے پیشہ ورانہ زندگی کے تئیں زیادہ بیدار نظرآئیں گے۔ اور اپنی نوکری پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گے۔ اس سال آپ کو نئی نوکری کے مواقع بھی حاصل ہوسکتے ہیں۔ جو آپ کی خواہشات کو پورا کریں گے۔ اس سال غیرملک سفرکے ملاپ بھی بن رہے ہیں۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 کے دوران زحل وکری چال چلنے والے ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشی معاملہ میں آپ کو موافق نتائج حاصل ہوں گے۔ اس دوران آپ کو فائدہ بھی ہوگا اور آپ مال خرچ کرتے بھی نظرآئیں گے۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج جوزا 2024
برج سرطان سلسلہ ابراج کا چوتھا برج ہے۔ اس کو آبی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ برج سرطان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال آپ کو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ سال 2024 میں جہاں مشتری 1 مئی 2024 سے آپ کے گیارہویں گھر میں موجود رہیں گے۔ وہیں راہو اور کیتو تیسرے اور نویں گھر میں رہنے والے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو اپنی زندگی میں ترقی نظرآئے گی۔ ممکن ہے کہ راہو کے نویں گھر میں ہونے کی وجہ سے آپ کو کوئی طویل مسافت سفر کرنا پڑجائے۔
اٹھویں گھر میں زحل کی موجودگی آپ کی صحت، کیرئر میں ترقی، اور رشتوں میں مسائل کے تعلق سے آپ کو کشمکش حالات میں ڈال سکتی ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) آپ کو اس سال اپنے دوستوں کے ساتھ اور شریک حیات کے ساتھ بات چیت کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس برج کے جو حاملین کاروبار سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کو کچھ نقصان اور درمیانہ منافع کے اشارے مل رہے ہیں۔ کیوں کہ زحل آپ کے آٹھویں گھر میں موجود رہنے والے ہیں۔ اس برج کے جو حاملین ساجھے داری والے کاروبار سے منسلک ہیں، ان کو اپنے پارٹنر سے کچھ پریشانی ہوسکتی ہے۔ جس کا منفی اثرآپ کے کاروبار پر نظرآسکتا ہے۔
29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 کے دوران آپ کو اپنے کیرئر میں ناگوار نتائج حاصل ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ نیز آپ اپنے کیرئر میں ناخوش نظرآنے والے ہیں۔ اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو بھی آپ کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ معاشی زندگی کی بات کریں تو 1 مئی 2024 سے مشتری کی گردش گیارہویں گھرمیں ہونے جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو مالی منافع اور مالی ترقی ہوسکتی ہے۔ نیز برج قمری سے آٹھویں گھر میں زحل کی موجودگی کہ وجہ سے آپ کو بڑھے ہوئے اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج سرطان 2024
برج اسد سلسلہ ابراج کا پانچواں برج ہے۔ جس کو آتشی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج سرطان 2024 کے مطابق سال 2024 میں برج حاملین کے لیے اپریل سے پہلے کا وقت ناگوار رہنے والا ہے۔ کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے نویں گھر میں رہنے والے ہیں۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق مشتری کی یہ حالت آپ کی روحانی ترقی اور مالی منافع کے حوالہ سے بہت مبارک رہنے والی ہے۔ نیز کیرئر میں پرموشن جیسے فائدہ و استقرار کا سکون بھی آپ کو نصیب ہوسکتا ہے۔ اپریل 2024 تک آپ کے اہل خانہ میں سکون ، اطمینان اور چین کے اشارے مل سکتے ہیں۔
سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق مئی 2024 سے مشتری آپ کے دسویں گھر میں گردش کرجائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو اپنے شریک حیات کے ساتھ کشمکش کی حالت دیکھنی پڑسکتی ہے۔ اس صورت حال میں اپنے شریک حیات اور اہل خانہ کے لوگوں کے ساتھ آپ کو مناسبت و اتفاقی پیدا کرنے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ زحل پہلے سے ہی آپ کے ساتویں گھر میں موجود ہیں۔ زحل کی یہ حالت خاندان میں بدگمانیوں کو جنم دے سکتی ہے۔ واضح رہے کہ آپ کے لیے زحل ساتویں گھر کے مالک ہیں۔ اور کیرئر کے بھی یہی مالک ہیں۔
29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 کے دوران زحل وکری حالت میں رہیں گے۔ اور یہ وقت آپ کے لیے سازگار نہیں ہوگا۔ اس دوران آپ کو نوکری میں مسائل اور رشتوں میں ترشی و تلخی برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق اس برج کے جو حاملین کوئی کاروبار کررہے ہیں۔ ان کو کچھ نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ کیوں کہ ساتویں گھر کا مالک زحل اپنی وکری حالت میں رہنے والا ہے۔ اس سال راہو اور کیتو آپ کے دوسرے گھر میں گردش کریں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو اس سال معاشی مسائل اور رشتوں و ناطوں کے تعلق سے کچھ مشکلات جھیلنی پڑسکتی ہیں۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج اسد 2024
برج سنبلہ سلسلہ ابراج کا چھٹا برج ہے۔ جس کو آبی عنصرسے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج سنبلہ 2024 کے مطابق اس سال برج سنبلہ کے حاملین کو اوسط درجہ کے نتائج حاصل ہوں گے۔ کیوں کہ مشتری اپریل 2024 کے آخرتک آپ کے آٹھویں گھر میں رہنے والے ہیں۔ راہو و کیتو اس سال آپ کے اس سال آپ کے پہلے و آٹھویں گھر میں رہیں گے۔ زحل سال بھرچھٹے گھر میں رہنے والے ہیں۔ اور آپ کے لیے زحل کی یہ حالت موافق رہے گی۔ مشتری سیارہ 1 مئی 2024 سے برج قمری کے نویں گھر میں آجائیں گے۔ جس کے نتیجہ میں آپ کو اپنے رشتہ میں نیاپن اور اپنی زندگی خود اعتمادی اور تازگی حاصل ہوگی۔
سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق مئی 2024 سے آپ اپنے کیرئر میں اچھا مظاہرہ کریں گے۔ آپ کو نوکری کے حوالہ سے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ اور یہ مواقع آپ کو اطمینان بخشنے والے ہوں گے۔ چھٹے گھر میں زحل کی موجودگی اس سال آپ کو کیرئر اور مستقبل کے حوالہ سے مبارک نتائج بخشے گی۔ 1 مئی 2024 سے مشتری کی حالت آپ کو اپنے کیرئر مال وغیرہ کے معاملہ میں بہت سے مواقع بخشنے والی ہے۔
برج قمری کے اول گھر میں اور ساتویں گھر میں راہو و کیتو کی موجودگی آپ کی انفرادی زندگی میں تھوڑا عدم سکون اور اہم آہنگی و رواداری کی کمی پیدا کرسکتی ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق اس سال آپ کو کوئی بھی بڑا اور اہم فیصلہ لینے سے بچنا چاہیے۔ نیز اگر آپ کوئی بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس سال رکنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ ورنہ آپ کو نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ 29 جون سے 15 نومبر تک اپنی وکری چال چلنے والے ہیں۔ زحل کی یہ حالت آپ کے لیے زیادہ سازگار نہیں رہے گی۔ اس دوران آپ کو کیرئر میں زیادہ پریشانیاں اٹھانی پڑسکتی ہیں۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج سنبلہ 2024
میزان سلسلہ ابراج کا ساتویں برج ہے۔ جس کو بادی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق اس برج کے حاملین کے لیے سال 2024 معاشی اعتبار سے سازگار رہے گا۔ مشتری اپریل 2024 کے آخرتک آپ کے ساتویں گھر میں رہنے والے ہیں۔ اس صورت حال میں آپ کو بہت سی مبارک مبارک نتائج حاصل ہوں گے۔ اور فائدہ حاصل ہونے کے بھی اشارے بھی مل رہے ہیں۔ اس سال بارہویں گھرمیں راہو و کیتو کی موجودگی کی بھی کیرئر کے لیے اچھے فوائد، اور زیادہ کمائی کے اشارے دے رہی ہے۔
سال 2023 کے مقابلہ اس سال 2024 نئے مواقع کو لے آئے گا اور آپ کو ان سے فائدہ حاصل ہوگا۔ اس سال آپ کی زندگی میں مال کی راونی شاندار رہے گی۔ جس سے آپ مال جمع کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ مال ومنافع میں اضافہ ہوگا۔بہت سارے مواقع کے طور پر مشتری اس پورے سال آپ پر مہربان رہنے والے ہیں۔ کل ملاکر دیکھا جائے تو سال 2024 آپ کے لیے کافی خوش قسمت ثابت ہونے والا ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق برج میزان کے حاملین کو اس سال کیرئر کے تعلق سے غیرملک جانے کے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں۔ اور اس سے آپ کو سکون حاصل ہوگا۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 تک کے دوران شنی یعنی زحل وکری رہیں گے۔ اورزحل کی یہ چال آپ کے لیے موافق نہیں ثابت ہوگی۔ اس دوران آپ کو اپنی اولاد کے تعلق سے پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج میزان 2024
سالانہ برج عقرب 2024
عقرب سلسلہ ابراج کا آٹھواں برج ہے۔ جس کو آبی عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج عقرب 2024 کے مطابق اس برج کے حاملین کو مئی 2024 سے پہلے فائدہ مند نتائج حاصل ہوں گے۔ حالانکہ اس دوران آپ کو اپنے کیرئر کے تعلق سے کڑی محنت کرنے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ کیوں کہ ممکن ہے کہ اس سال آپ کی زندگی میں زیادہ کشمکش حالات پیدا ہوجائیں۔
آپ جو کچھ بھی کڑی محنت کررہے ہیں۔ آپ کو اس کا نتیجہ ضرور حاصل ہوگا۔ 1 مئی 2024 سے ساتویں گھر میں مشتری کے فائدہ مند گردش کی وجہ سے اس حاملین کے لوگوں کو اچھی نوکری کے مواقع، مالی فائدہ، منت و مراد کی تکمییل، اور شادی وغیرہ کے معاملہ میں مبارک نتائج حاصل ہوں گے۔ پانچویں اور گیارہویں گھر میں راہو وکیتو کی موجودگی ان باتویں کو طے کرے گی۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق آپ کے برج قمری کے تعلق سے پانچویں گھر میں راہو کی موجودگی آپ کو غیر متوقع مالی فائدہ بخشے گی۔ نیز اس دوران آپ کو وراثتی جائیداد سے بھی مال ملنے کے آثارہیں۔ 29 جون 2024 سے 12 نومبر 2024 کے دوران زحل وکری ہونے والے ہیں۔ یہ دورانیہ آپ کے لیے سازگار رہے گا۔ آپ اپنی زندگی میں آرام اور خاندان میں خوشحالی کا احساس کریں گے۔ زہرہ کی یہ حالت آپ کے لیے سازگار رہے گی۔ اس صورت حال میں اس وقت کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج عقرب 2024
کے مطابق قوس سلسلہ ابراج کا نواں برج ہے۔ اور اس کو آتش عنصر سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج قوس (Salana Burj Qaus) کے مطابق سال 2024 کے اپریل کے مہینہ کے آخرتک آپ کو مبارک نتائج حاصل ہونے والے ہیں کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے پانچویں گھر میں ہوں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو کیرئر، معاشی میدان، اور قسمت کے حوالہ سے بہت سے مبارک نتائج حاصل ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ راہو و کیتو بھی آپ کو مبارک نتائج بخشیں گے۔ کیوں کہ وہ آپ کے چوتھے اور دسویں گھر میں موجود ہیں۔
سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق اس سال زحل آپ کے برج قمری کے حساب سے تیسرے گھر کے مالک کے طور پر موجود رہیں گے۔ جو آپ کو کیرئر کے معاملہ میں ترقی بخشنے والے ثابت ہوں گے۔ برج قوس والوں کے کچھ حاملین کو اپنی نوکری کے معاملہ میں غیر ملک میں نئے مواقع حاصل ہونے کے اشارے ہیں۔ یہ مواقع آپ کے حق میں متحرک نظرآئیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کی زندگی میں مالی روانی بدستور جاری رہے گی۔ کیوں کہ زحل آپ کے برج قمری کے تیسرے گھر میں موجود رہیں گے۔ لہذا آپ کا کیرئر متعدد نئے مبارک مواقع کے ساتھ مزین رہنے والا ہے۔ اس برج کے وہ حاملین جو کاروبار کرتے ہیں۔ ان کو سال 2024 فائدہ بخشے گا۔ نیز آپ اپنے کاروبار کو بڑھانے اور سامنے والوں کو کڑی ٹکڑ دینے کی بہترین اور مضبوط حالت میں نظرآئیں گے۔
سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے حساب سے اس سال برج قوس کے کچھ حاملین کئریر کے تعلق سے غیرملک جاسکتے ہیں۔ اس طرح کے مواقع آپ کی زندگی میں خوشیوں کے شمعات روشن کردیں گے۔ نیز آپ کے کیرئر کو نیا رخ نئی تازگی بخشیں گے۔ اس سال آپ بہت مال حاصل کرنے کی حالت میں رہنے والے ہو۔ اس کے علاوہ مذکورہ بالا وقت کا استعمال اپنی زندگی کے کچھ اہم فیصلوں کو کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج قوس 2024
جدی سلسلہ ابراج کا دسواں برج ہے۔ اور جس کو خاکی عنصر سے تعیبر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج جدی (Salana Burj Jadi ) کے مطابق سال 2024 میں مخصوص سیاروں کے اجماع کے امکانات اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ یہ سال برج جدی والوں کے لیے بہت زیادہ مبارک رہنے والا ہے۔ اس سال مشتری، راہو و کیتو آپ کے لیے سازگار حالت میں نظرآرہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کی شنی ساڑھ ستی (شنی ساڑھے ساتی) کا یہ آخری مرحلہ ہوگا۔ اور زحل اس سال آپ کے دوسرے گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ راہو کیتو تیسرے اور نویں گھر میں رہیں گے۔ جو علم نجوم کے مطابق ایک موافق حالت تصور کی جاتی ہے۔
مشتری 1 مئی 2024 سے برج قمری کے تیسرے گھر میں گردش کرجائیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو بے حد مبارک نتائج حاصل ہوں گے۔ اس سال 2024 میں راہو و کیتو کے تیسرے ونویں گھر میں گردش بھی آپ کے لیے مبارک رہے گی۔ اس سے آپ کی خود اعتمادی، قسمت کا ساتھ، غیرملکی سفر وغیرہ کے معاملہ میں مبارک نتائج حاصل ہونے والے ہیں۔ اس کے علاوہ اولاد کے تناظر سے بھی آپ کو خوشی میسر ہوگی۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کی پیش گوئی کے مطابق مشتری کی گردش آپ کے لیے مالی منافع، مال جمع کرنے اور کئریر کے نئے مواقع حاصل کرنے کے حوالہ سے بے حد مبارک رہے گی۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 تک کے سفر کے دوران زحل وکری چال چلنے والے ہیں۔ اور یہ آپ کے لیے سازگار وقت ہوگا۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج جدی 2024
دلو سلسلہ ابراج کا گیارواں برج ہے۔ جس کو آبی عنصر سے تعیبر کیا جاتا ہے۔ سالانہ برج دلو (Salana Burj Dilo) کے مطابق اس سال آپ کو اپنے موجودہ کیرئر میں کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ نیز معاشی اعتبارسے بات کریں تو پیسہ کمانے میں بھی آپ کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس برج کے کچھ لوگوں کو اپنے کیرئر میں کچھ اہم بدلاؤ نظرآئیں گے۔ زحل اول گھر میں رہیں گے اور آپ اس دوران ساڑھے ساتی کے درمیانی حصہ میں رہیں گے۔ مشتری اپریل2024 کے آخرتک آپ کے تیسرے گھر میں رہیں گے اور آپ کو سازگار نتائج نہیں مل پائیں گے۔
سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کی پیش گوئی کے مطابق 1 مئی 2024 کو مشتری چوتھے گھر میں گردش کرجائیں گے۔ اس سے آپ کو فائدہ حاصل ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ نیز آپ کی زندگی میں خوشیوں میں اضافہ نظرآئے گا۔ راہو وکیتو دوسرے اور آٹھویں گھر میں موجود رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کو پیسہ کمانے میں کچھ اتار چڑھاؤ اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پہلے گھر میں زحل کی حالت آپ کے لیے پریشا نیوں کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس سال آپ کو نوکری کے تعلق سے بہت سے سفر کرنے کے اشارے مل رہے ہیں اور ممکن ہے یہ سفر آپ کے لیے بہت کشمکش کا مرحلہ پیش کرنے والے ثابت ہوں۔ اس سال آپ اپنا مال جمع کرنے میں ناکام رہ سکتے ہیں۔ اور ساتھ ہی آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
کل ملاکر کہا جائے تو برج دلو کے لوگوں کو اس سال مال سے جڑا کوئی بھی فیصلہ یا سرمایہ کاری وغیرہ کا فیصلہ کرنے سے بچنا چاہیے۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 کے اوقات کے دوران زحل وکری حالت میں رہنے والے ہیں۔ اور یہ وقت آپ کے لیے بالکل سازگار نہیں ہوگا۔ اس دوران آپ کی زندگی میں فائدہ کی کمی دیکھنے کو ملے گی۔ نیز زحل کی یہ حالت آپ کو صحت کے تعلق سے کچھ ناموافق نتائج پیش کرسکتی ہے۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ برج دلو 2024
حمل سلسلہ ابراج کا بارہواں برج ہے۔ جس کو آبی عنصر سے تعبیر کیاجاتا ہے۔ سالانہ زائچہ 2024 کے مطابق اس سال زحل برج قمری کے حساب سے بارہویں گھر میں موجود رہیں گے۔ سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق یہ ساڑھے ساتی کے شروعاتی مرحلہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یعنی یہاں سے آپ کی شنی ساڑھے ساتی شروع ہورہی ہے۔ مشتری 1 مئی 2024 سے آپ کے تیسرے گھر میں رہیں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں مالی روانی کچھ خاص اچھی نہیں رہنے والی ہے۔ نیز آپ کے اخراجات بھی بہت زیادہ ہوں گے۔ اور آپ چاہ کر بھی ان کو سبنھال نہیں پائیں گے۔ راہو پہلے گھر میں اور کیتو ساتویں گھر میں آپ کے رشتوں میں کچھ پریشانیوں کے اشارے دے رہے ہیں۔ نیز اس دوران آپ کی صحت اور معاشی میدان سے جڑی کوئی بھی پریشانی آپ پر لاحق ہوسکتی ہے۔
برج حمل کے کچھ حاملین کو نوکری سے متعلق کچھ پریشانیاں اٹھانی پڑسکتی ہیں۔ اور آپ ان حالات کی وجہ سے نوکری کے نئے اور اچھے مواقع گنوا سکتے ہیں۔ اس برج کے کچھ حاملین موجودہ نوکری کے مواقع کو بھی اپنے ہاتوں سے پھسلتے دیکھنے والے ہیں۔ صحت سے جڑے مسائل جیسے آنکھوں میں درد، پیروں میں درد، وغیرہ آپ کو پریشان کرسکتے ہیں۔ کل ملاکر کہا جائے تو اس وجہ سے کہ شنی کی ساڑھے ساتی آپ کے لیے شروع ہوچکی ہے۔ اور ساتھ ہی پہلے گھر میں راہو اور دوسرے گھر میں کیتو موجود ہیں۔ لہذا سال 2024 آپ کے لیے سالانہ زائچہ 2024 (Salana Zaicha 2024) کے مطابق سازگار نہیں رہے گا۔ 1 مئی 2024 کے بعد اس برج کے کئی لوگوں کو نوکری کے معاملہ میں تبادلہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑے گا۔ نیز اس طرف توجہ دینے کی ضرورت دروپیش ہے۔ 29 جون 2024 سے 15 نومبر 2024 کے دوران آپ کے منافع و فوائد گھٹنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ ساتھ ہی زحل کی وکری حالت آپ کی صحت سے متعلق بہت سی پریشانیوں کا سبب بن سکتی ہے۔
تفصیل سے پڑھیں: سالانہ زائچہ 2024
اپنے برج کے مطابق پڑھیں سب سے موزوں اپنا، یومیہ زائچہ
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ مضمون پسند آیا ہوگا۔ MyKundali کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے بہت بہت شکریا!