Personalized
Horoscope

سالانہ برج سرطان 2024 (Salana Burj Sartan)

اس مخصوص مضمون کے تحت ہم برج سرطان کے سالانہ زائچہ کے حوالہ سے سارا احوال جانیں گے۔

سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے حوالہ سے جانیں، کہ برج سرطان کے حاملین کے لیے زندگی کے مختلف محاذ مثلاً صحت، معاش، خاندان، شادی، کاروبار وغیرہ کے معاملہ میں نیا سال 2024 کیسا رہے گا۔ علم نجوم کے مطابق نظام ابراج کے سلسلہ کا برج سرطان چوتھا برج ہے۔ جس کو آب عنصر سے منسوب کیا جاتا ہے اورجس کو ایک قدرتی برج مانا جاتا ہے۔ برج سرطان پر قمر کی بادشاہت ہوتی ہے۔ اس اعتبارسے سال برج سرطان حاملین کے لیے مشترکہ نتائج مرتب کرے گا۔ کیوں کہ مشتری اپریل تک برج قمری سے آپ کے دسویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اور زحل آٹھویں گھر میں برج قمری کے دسویں گھر میں تشریف فرما رہیں گے۔ اور زحل آٹھویں گھر اور ساتویں گھر کے مالک کے طور پر شنی چرن کی ڈھیا کو ظاہرکریں گے۔ زحل کی یہ حالت حاملین کے راہ ترقی میں مزاحمت اور دیری کا باعث بن سکتی ہے۔

یہاں بھی پڑھیں: برج سرطان 2025

اپریل 2024 کے بعد کا وقت برج سرطان حاملین کے لیے سازگار رہے گا۔ اس دوران آپ اپنے منصوبوں کو مناسب طرز پر عملی جامہ پہنانے، زیادہ کامیابی حاصل کرنے، کیرئرمیں کامیابی، اپنے رشتوں میں خوشحالی، اور صحت کے حوالہ سے مبارک نتائج حاصل کرتے نظرآئیں گے۔ مذکورہ وقت برج سرطان والوں کے لیے روحانی سرگرمیوں میں شرکت کرنے اور ان کے ذریعہ اپنی زندگی میں مبارک نتائج حاصل کرنے کے لیے، مبارک مدت ثابت ہوسکتا ہے۔ روحانی معاملوں کی طرف آپ زیادہ رجوع کریں گے۔ جس کی وجہ سے برج سرطان حاملین اعلیٰ مقام تک پہنچنے اور اعلیٰ نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan 2024) کے مطابق حاملین کے لیے مشتری کے برج حمل میں ہونے کی وجہ سے اپریل کے آخرتک زندگی میں درمیانے نتائج حاصل ہوں گے۔

Read in English: Cancer Horoscope 2024

آسٹرووارتا: ہمارے نجومیوں سے کریں فون پربات اور پائیں زندگی کی ہرمشکل کا حل

چھایا گرہ راہو نویں گھر میں اور کیتو تیسرے گھر میں موجود ہوں گے۔ اور یہ اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ روحانی تلاش کے پیش نظر برج سرطان حاملین کو بہت سے سفر کرنے پڑسکتے ہیں۔ مشتری اپریل کے آخر تک آپ کے دسویں گھر میں رہیں گے، جس سے آپ کو زیادہ مال، کیرئرمیں ترقی، اور رشتہ میں خوشحالی وغیرہ کے معاملہ میں درمیانی نتائج حاصل ہوں گے۔ اس سال مبارک سیارہ مشتری 1 مئی کو برج حمل سے نکل کر برج ثور میں گردش کریں گے۔ اور اس گردش سے برج سرطان کے حاملین کی زندگیوں میں مبارک نتائج نظرآئیں گے۔ کیوں کی مشتری برج قمری کے گیارہوں گھر میں جلوہ افروزرہیں گے۔ جو فائدہ کا گھر ہے۔ سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق زحل کی گردش زیادہ سازگار نہ ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔ کیوں کہ زحل برج قمری کے تعلق سے برج دلو کے آٹھویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔

हिंदी में पढ़ें - कर्क राशिफल 2024

اس گردش سے برج سرطان والوں کی قسمت تھوڑی کمزور نطرآسکتی ہے۔ اور ان حاملین کو اپنے کام میں ضرورت سے زیادہ محنت درکار ہوسکتی ہے۔ حالانکہ سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق نئی نوکری کے حوالہ سے مبارک نتیجہ حاصل ہوسکتا ہے۔ 29 جون سے لے کر 15 نومبر تک کی مدت میں زحل وکری حالت میں رہیں گے۔ اور اس لیے برج سطان کے حاملین کے لیے اس درمیان میں کیرئر، مال وغیرہ کے تعلق سے اچھے نتائج میں کچھ کمی درج ہوسکتی ہے۔ وہی فائدہ بخش سیارہ مشتری سال میں برج سرطان حاملین کو روحانی میدان کی طرف رجوع کرائے گے۔ پھر اپریل کے بعد حاملین کو مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

مئی سے پہلے برج سرطان حاملین کو اپنا معاشی طرز اچھے انداز میں سنبھالنے اور اپنی زندگی کو اچھی ترتیب کی لڑی میں پرونے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ ورنہ بہت زیادہ مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد برج سرطان حاملین کو تک کام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ کیوں کہ اس دوران مبارک سیارہ کے طور پر مشتری آپ کے دسویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ جس کے نتیجہ میں کچھ حاملین کو نوکری کے پیش نظر مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، ساتھ ہی نوکری میں بدلاؤ بھی ہوسکتے ہیں۔

چلئے آگے بڑھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ برج سرطان حاملین کے لیے سال میں کیا کچھ نیا اور خاص ہونے والا ہے۔ آگے بڑھتے ہیں اور پڑھتے ہیں برج سرطان کا سارا احوال۔

کیرئر

سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق برج سرطان حاملین کو اس سال نوکری کے معاملہ میں اوسط درجہ کے نتائج حاصل ہوں گے۔ کیوں کہ اس پورے سال زحل آپ کے آٹھویں گھر میں جلوہ افروزرہیں گے۔ آٹھویں گھر میں زحل کی موجودگی کے باعث آپ کو نوکری میں کچھ پریشانیاں و کمشکش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کو نوکریی میں اچانک سے تبادلہ کی نوبت پیش آسکتی ہے۔ اور کچھ حاملین کو نوکری سے ہاتھ بھی دھونا پڑسکتا ہے۔ اپریل کے آخرتک برج قمری کے دسویں گھرمیں موجود مشتری کی گردش، آپ کے کیرئر میں کچھ ناگوار نتائج مرتب کرے گی۔

سال کی پہلی ششماہی کے دوران آپ کو کیرئر کے تعلق سے اوسط ترقی کے موقع اور نئی نوکری کے امکان نظرآرہے ہیں۔ اسی سال مشتری کی گردش آپ کے لیے کیرئر کے تعلق سے خم پیش کرے گی۔ اپریل کے بعد مشتری کی گردش کے سازگارہونے سے آپ کو اپنے کیرئر کے معاملہ میں سازگارموقع حاصل ہوں گے۔ اور ساتھ ہی اچھی ترقی بھی ملے گی۔ لیکن وہیں آٹھویں گھر میں زحل کی موجودگی آپ کو اپنے کام کے پیش نظر اصول بنانے کی ضرورت پر توجہ دلاتی ہے۔ کیوں کہ نوکری کے معاملہ میں چیزیں آپ کے لیے تھوڑی ناگوار نظرآرہی ہیں۔

اس کے علاوہ 29 جون سے 15 نومبر تک کی مدت کے دوران زحل وکری چال چلیں گے۔ اس دوران آپ کو اپنے اوپر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق اس مدت کے دوران آپ اپنے کیرئر کو مزید حالات سے گھرا ہوا پائیں گے۔ اور آپ کو کام کرتے وقت بہت احتیاط و بیداررہنے کی ضرورت دورپیش ہوگی۔ کیوں کہ آپ کے کام میں غلطیاں بڑھنے کی گنجائش نظرآرہی ہے۔

برج سرطان: معاشی زندگی

اگرمالی اعتبار سے بات کی جائے تو برج سرطان کے مطابق اپریل 2024 تک سال کی پہلی ششماہی میں برج سرطان حاملین کی زندگی میں مال کی روانی اس قدر بہتر نہ ہونے کے امکان ہیں۔ کیوں کہ اس دوران آپ کے اخراجات تھوڑے زیادہ ہوں گے۔ مشتری آپ کے برج قمری کے دسویں گھر میں جلوہ افروز رہیں گے۔ قابل غورہے چونکہ مشتری آپ کے چھٹۓ اور نویں گھر کے مالک ہیں۔ اس لیے اس دوران آپ کی زندگی میں مالی منافع اور زیادہ اخراجات دونوں کے امکان ہیں۔

1 مئی 2024 سے مشتری برج قمری سے گیارہویں گھرمیں جلوہ افروز ہوں گے۔ جس سے آپ کی زندگی میں مال کی آمد زبردست ہوگی۔ آپ مال جمع کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ اس کے بعد اپریل تک دسویں گھرمیں مشتری کی حالت، کچھ مالی نقصان پیش آنے کے امکان پیدا کررہی ہے۔ دوسرے گھرکے مالک سورج 13 اپریل سے 14 مئی تک سازگارحالت میں رہیں گے۔ اس صورت حال میں بیان کردہ اوقات کے دوران آپ اپنی مالی حالت میں اضافہ اور بچت کی گنجائش دیکھ سکتے ہیں۔

سال 2024 کا دوسرا حصہ آپ کو معاشی اعتبارسے، منافع وبچت کے اشارہ دے رہا ہے۔ زحل آپ کے آٹھویں گھرمیں ہوں گے اور آپ کو مالی معاملوں میں اوسط درجہ کے نتائج بخشیں گے۔ وہیں چھایہ گرہ راہو نویں گھر میں اور کیتو تیسرے گھر میں منافع و خرچ دونوں کے مشترکہ نتائج دے سکتے ہیں۔ سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق آٹھویں گھرمیں زحل لاپرواہی وفضول خرچی کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان کراسکتے ہیں۔ ممکن ہے ایسا کسی سفرکے دوران ہو۔ زحل کی یہ حالت آپ کو غیرمتوقع خرائچ بھی دے سکتی ہے۔ جو آپ کی زندگی میں پریشانی اور فکر کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نویں گھر میں راہو کی حالت آپ کے اخراجات میں اضافہ کی وجہ بنے گی۔ جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مالی پلیٹ فارم کو سنبھالنے میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ راہو کی حالت اخراجات میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔ حالانکہ یہ اخراجات آپ اپنے والد صاحب یا گھرکے کسی بزرگ فرد پرکرسکتے ہیں۔ نیززحل کی یہ حالت آپ کو مال کمانے کی غیر متزلزل خواہش بھی دے سکتی ہے۔ اس صورت حال میں آپ نے اپنی زندگی میں جوکچھ بھی حاصل کیا ہے۔ وہ اس سال آپ کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ اس سال تیسرے گھرمیں کیتو کی حالت روحانی سفر کے حوالہ سے موقع فراہم کرسکتی ہے۔ عیش وآرام کے سیارہ زہرہ کا 31 مارچ کو گردش ہوگی جو 11 جون 2024 تک رہنے والی ہے۔ اس صورت حال میں مالی حالت مضبوط رہے گی۔ آپ اچھا پیسہ کمانے اور آلائش زندگی کو بڑھانے میں کامیاب ہوں گے۔

تعلیم

اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ اس نئے سال میں آپ کے لیے تعلیم کے امکان اتنے سازگارنہیں ہوں گے۔ کیوں کہ مشتری برج قمری کے دسویں گھرمیں موجود رہیں گے۔ اور اپریل آپ کی رفتارپر لگام کسنے والا ثابت ہوگا۔ اپریل کے بعد تعلیم کے پیش نظر آپ کے لیے آسانیاں ہوں گی۔ کیوں کہ اس کے بعد آپ کی زندگی میں مشتری کا کرم رہنے والا ہے۔ گیارہویں گھرمیں مشتری کی حالت آپ کو بزنس فیلڈ سے جڑی پڑھائی کرنے میں کامیابی بخشے گی۔ کیوں کہ مشتری آپ کے نویں گھر کے مالک ہیں۔

برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق اپریل تک مشتری کی موجودہ گردش کی وجہ سے آپ کو پڑھائی میں توجہ مرکوزکرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اور اس دوران آپ کو اپنی پڑھائی میں توجہ مرکوز رکھنے اور پڑھائی میں توجہ نہ بھٹکنے دینے کی ضرورت دروپیش ہوگی۔ سال 2024 کے دوران آٹھویں گھر میں زحل کی حالت، آپ کو پڑھائی کے معاملہ میں سستی اور بے توجہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تعلیم سے متعلق سیارہ عطارد 5 جنوری سے 8 اپریل تک سازگارحالت میں جلوہ افروز رہیں گے۔ اور اس دوران آپ پڑھائی میں بہترین ترقی حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کی حالت میں نظرآئیں گے۔ بزنس لائن سے مطالعہ بھی آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اوراس دوران آپ تعلیم کے میدان میں اچھا مظاہرہ کرتے نظرآئیں گے۔ اس کے بعد 10 مئی سے لے کر 14 جون تک کے وقت کے دوران عطارد کی حالت آپ کی پڑھائی کے لیے خوشگواررہے گی۔ اور آپ کو بے انتہا کامیابی نصیب ہوگی۔ اس سال کے دوران نواں گھرجس کے مالک مشتری ہیں اس کی حالت آپ کو پڑھائی کے پیش نظر، توجہ کی کمی محسوس ہوسکتی ہے۔ اور مشکل مطالعہ میں جوش میں کمی پیدا ہوسکتی ہے۔

یہاں کلک کرکے مفت میں کریں، نام سے کنڈلی ملاپ

خاندانی زندگی

سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق خاندانی زندگی کے حوالہ سے برج سرطان اس بات کی طرف اشارہ دے رہا ہے کہ 1 مئی سے پہلے برج سرطان حاملین کی خاندانی زندگی زیادہ سازگارنہیں رہنے والی ہے۔ کیوں کہ مشتری برج قمری کے معاملہ میں آپ کے دسویں گھرمیں موجود رہیں گے۔ مئی کے بعد مشتری کی گردش آپ کے حق میں موافق ثابت ہوگی۔ کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے گیارہویں گھرمیں ہوں گے۔ جو آپ کے گھروخاندان میں سکون وشانتی کی وجہ بنیں گے۔

اس سال کے دوران آپ کئی سارے مواقع کا مزہ لیتے نظرآئیں گے۔ 1 مئی 2024 کے بعد مشتری گیارہویں گھرمیں رہ کر آپ کے خاندان میں خوشیوں کی وجہ بنیں گے۔ دسویں گھرمیں مشتری کی ناموافق حالت کی وجہ سے آپ کو مئی سے پہلے ،خاندانی زندگی میں کچھ حدتک خوشیوں سے محروم رہ سکتے ہیں۔ آٹھویں گھرمیں زحل کی ناموافق حالت کی وجہ سے دسویں گھر میں مشتری مئی سے پہلے گھرمیں باہمی سمجھ کی کمی کی وجہ سے تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔

گھرپریوار میں جائیداد کے سلسلہ میں آپ کے متعلق کچھ مدے بھی اٹھ سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کے گھروخاندان میں عدم رواداری اور الجھن کا ماحول نظرآئے گا۔ اس سال کے دوران تیسرے گھر میں کیتو کی موجودگی گھرمیں خوشیوں کے دیپ جلا سکتی ہے۔ لیکن اس سال آٹھویں گھرمیں زحل کی ناموافق حالت کی وجہ سے خاندان میں خوشحالی کے پیش نظرآپ کو صبر وہمت سے کام لینے کی صلاح دی جاتی ہے۔ سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق خاندانی زندگی کۓ حوالہ سے ہمت وصبر کا مظاہرہ کریں اور انتظارکریں اور دیکھیں، وقت کے ساتھ چیزیں ٹھیک ہوتی رہیں گی۔ مئی 2024 سے خاندان میں چیزیں سازگارنظرآنے لگیں گی کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے گیارہویں گھرمیں جلوہ افروز ہوں گے۔ اور خاندانی زندگی میں ہم آہنگی و رواداری کو ترجیح دینے کے پیش نظر، مشتری کی یہ حالت آپ کے حق میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔

برج سرطان 2024: محبت

محبت کے حوالہ سے اشارہ دے رہا ہے۔ کہ مئی 2024 سے پہلے کا وقت،محبت وشادی کے لیے اتنا خوشگوارنہیں رہنے والا ہے۔ کیوں کہ اس دوران حاملین کو محبت سے متعلق پریشانیاں اٹھانی پڑسکتی ہیں۔ ممکن ہے اس دوران آپ کو محبت کے رشتوں میں تسکین قلب میسرنہ آئے۔ یہ صورت حال اس سال آٹھویں گھرمیں موجود زحل کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ زحل کی یہ ناگوار حالت محبت وشادی کے معاملہ میں ناموافق نتائج دینے کے اشارے دے رہی ہے۔

سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق وہیں مئی کے بعد آپ کو شادی و بیاہ کے معاملہ میں کچھ مبارک نتائج نظرآسکتے ہیں۔ کیوں کہ مشتری برج قمری کے تعلق سے آپ کے گیارہویں گھرمیں موجود ہوں گے۔ ایسے میں اس دوران محبت یا شادی کے حوالہ سے کوئی اچھی خبرآپ کو مل سکتی ہے۔ اپریل کے بعد محبتی رشتہ کے لیے وقت سازگاررہے گا۔ کیوں کہ اس دوران مشتری آپ کے گیارہویں گھر میں موجود ہوں گے۔

مئی 2024 سے پہلے مشتری برج حمل میں موجود ہوں گے۔ اور برج حمل میں مشتری کی یہ موجودگی، شادی جیسے مبارک کاموں کے لیے خوش گوار تصور نہیں کی جاسکتی ہے۔ برج قمری کے معاملہ میں آٹھویں گھر میں زحل کی حالت گردش محبت و شادی سے کسی طرح سے صلح کرنے پرمجبورکرسکتی ہے۔ تیسرے گھرمیں کیتو اور نویں گھر میں راہو آپ کے لیے محبت کے معاملہ میں کچھ پریشانیاں پیدا کرسکتے ہیں۔ اور اس دوران آپ کی زندگی میں خوشیاں بھی ختم ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھویں گھرمیں زحل کی حالت محبت و شادی کے لیے سازگارنہیں ہے۔ اور اس دوران آپ کے شادی شدہ و محبت والے رشتوں میں عدم رواداری نظر آسکتی ہے۔

صحت

سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق آٹھویں گھر میں زحل کی ناموافق حالت، دسویں گھر میں مشتری کی موجودگی جس کے نتیجہ میں اپریل 2024 تک صحت کے معاملہ میں آپ کو مشترکہ نتائج حاصل ہوں گے۔ مشتری 24 اپریل کے آخر تک دسویں ہی گھرمیں رہنے والے ہیں۔ اور یہاں مشتری و زحل کی ملاقات کا ناموافق نتیجہ آپ کی صحت کے حوالہ سے پیش آسکتا ہے۔ حالانکہ آپ کو صحت سے متعلق کوئی سنجیدہ پریشانی نہیں ہوگی۔

آٹھویں گھر میں زحل کی حالت کی وجہ سے آپ کو آنکھوں میں درد، بدمزاجی، پیروں میں درد وغیرہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آٹھویں گھر میں زحل کی ناگوار حالت آپ کی خراب طبیعت میں ذہنی پریشانی کی وجہ بن سکتی ہے۔ مشتری 24 مئی کو گیارہویں گھرمیں جلوہ افروز ہوجائیں گے۔ جو آپ کی صحت کے معاملہ میں مبارک اشارہ دے رہا ہے۔ اس دوران آپ کی زندگی میں جوش نظرآئے گا۔

سالانہ برج سرطان (Salana Burj Sartan) کے مطابق آٹھویں گھر میں زحل کی ناموافق حالت جس کی وجہ سے آپ کو صحت کے معاملہ میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اور اپنے کھان پان کے معاملہ میں معمول کے ساتھ چلنا ہوگا۔ اس وقت توازن والا کھانا کھائیں اور یوگا و ورزش وغیرہ میں شرکت کریں۔ اور جتنا ہوسکے تناؤ نہ لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی صحت برقراررہے گی۔ یوگ اورمراقبہ کرنے سے آپ کی زندگی میں چشتی وپھرتی بنی رہے گی۔ مئی کے بعد مشتری گیارہویں گھر میں موافق حالت میں آجائیں گے۔ جس کے باوجود آپ کو صحت میں ناگوارنتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

اپنے برج کے مطابق پڑھیں، سب سے مناسب اپنا، یومیہ زائچہ

برج سرطان 2024: علاج

  • روزانہ درگا چالیسا کا پاٹھ کریں اور خاص طور سے منگل وار کو اس کا پاٹھ ضرورکریں۔آپ کی زندگی میں مبارک نتائج حاصل ہوں گے۔

  • شنی وارکے دن شنی کے لیے یگ ہون ضرور کریں۔

  • روزانہ اصول کے ساتھ 21 بار ' اوم منڈل نما' کا جاپ کریں۔

  • روزانہ نیما نسار 11 بار ' اوم گروے' منتر کا جاپ کریں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ سالانہ برج سرطان پر لکھا گیا یہ مضمون آپ کو پسند آیا ہوگا۔ MyKundali کا اہم حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریا! ایسے ہی مضامین کو پڑھنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوال

برج سرطان کے اچھے دن کب آئیں گے 2024؟

اپریل 2024 کے بعد کا وقت برج سرطان حاملین کے لیے سازگار رہے گا۔ اور اس دوران آپ کے اچھے دنوں کی شروعات ہوگی۔

برج سرطان کا اچھا وقت کب آئے گا؟

اپریل 2024 کے بعد برج سرطان والوں کا اچھا وقت رہے گا۔

برج سرطان والوں کو مالی منافع کب ہوگا؟

1 مئی 2024 سے مشتری برج قمری سے گیارہویں گھر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں مال کی آمد ہوگی۔ اور مالی منافع کے ملاپ بنیں گے۔

برج سرطان والوں کو کون سا کاروبار کرنا چاہیے؟

نوکری اور بزنس دونوں میں ہی آپ کا مظاہر شاندار رہے گا۔